Book Name:Ahal Jannat-o-Ahal Jahannum Ka Mukalama

ہردَم وابستہ رہئے۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں “ اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح “ کا مقدس جذبہ دیتی اور اس پر عمل کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔

شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دامت  برکاتہم العالیہ  نے “ اپنی اور سارِی دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش “ کے لئے ہمیں جو طریقے اور ذرائع تعلیم فرمائے ہیں ، ان میں سے ایک طریقہ “ گھر دَرْس “ بھی ہے۔ الحمد للہ! گھر میں “ فیضانِ سُنَّت “ کا دَرْس جارِی کرنے سے گھر والوں کی اِصْلاح ہوتی اور گھر میں دینی ماحول بنتا ہے۔  چنانچہ 

گھر درس کی مدنی بہار

ہند کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ بدمذہبوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے  ہمارا گھر  بد عملی کے ساتھ ساتھ بد عقیدگی کی طرف بھی گامزن تھا ، ایک دن ہم سب گھروالے  مل کر T.V دیکھنے میں مشغول تھےکہ میرا چھوٹا بھائی جو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں آنے جانے لگا تھا ، وہ T.V کی طرف پیٹھ کئےالٹا چلتاہوا کمرے میں داخل ہوا اَور اپنی کوئی چیزالماری سے نکال کر اسی انداز پر واپس پلٹا ، اس کی یہ عجیب و غریب حرکت دیکھ کر میں چیخا کیا تیرا دماغ خراب ہو گیا ہےجو آج یہ بچگانہ حرکت کر رہا ہے! وہ جوابی کروائی کئے بغیر دوسرے کمرے میں چلا گیا۔ والدہ صاحبہ نے فرمایاکہ اس نے مجھے بتایا ہے کہ میں نے قسم کھائی کہ آئندہ کبھی T.Vکی طرف دیکھوں گا بھی نہیں! میں نے غصے کی وجہ سے چھوٹے بھائی سے بات چیت بند کر دی۔ اس نے گھر میں سب کو اکٹھا کر کے فیضانِ سنّت کا درس جاری کر دیا۔ میں اس میں نہیں بیٹھتا تھا ، ایک دن میں قریب ہو کے بیٹھ گیاکہ سنوں تو سہی کہ درس میں کیا بتاتا ہے ، سنا تو بہت اچھا لگا ، لہٰذا میں روزانہ گھر