Book Name:Ahal Jannat-o-Ahal Jahannum Ka Mukalama

کچھ نیکیاں کما لے ، جلد آخرت بنا لے

کوئی نہیں بھروسہ اے بھائی زندگی کا([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے کاش! ہماری بھی قبر وآخرت اور قیامت کے معاملات کے متعلق غور وفکر کرنے کی عادت بن جائے۔ کاش! روزانہ نہیں تو کم از کم ہفتے میں ایک بار ہی سہی قبرستان کی حاضِری نصیب ہوا کرے ، قبروں کو دیکھ کراپنی موت کو یاد کرنےکی توفیق مِل جایا کرے۔ ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا اَور دِل کی سختی کی شکایت کی ، پیارے آقا ومولیٰ ، دو جہان کے داتا صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : قبروں کو دیکھ کر روزِ حشر اُٹھنے کے متعلق غور وفکر کیا کرو۔ ([2])

معلوم ہوا قبرستان جانا اوروہاں فضول کاموں میں مصروف ہونے کے بجائے آخرت کے معاملے میں غور وفکر کرنا دِل کو نرم کرتا اور گناہوں سے نفرت دلاتا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو ہر وقت بارگاہِ الٰہی میں حاضِری کا تصور باندھتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔     آمین بجاہ النبی الامین  صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : درسِ فیضانِ سنت

پیارے اسلامی بھائیو! گُنَاہوں سے بچنے اور جنت میں لے جانے والے کاموں میں مَصْرُوف رہنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 178۔

[2]...اَرْبَعِيْنِيّات لِاِبْنِ کمال پاشا ، صفحہ : 69۔