Book Name:Ahal Jannat-o-Ahal Jahannum Ka Mukalama

تھے۔ ([1])

معلوم ہوا گمراہوں کے پیچھے چلنا ، گمراہی والے کاموں میں دلچسپی لینا اور نیکیوں سے ، اچھے کاموں سے منہ موڑنا یہ بھی کافِروں کا طریقہ اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ آہ! اس معاملے میں بھی اب مسلمانوں کا حال عجیب ہے۔ جیسے ہی کوئی وقت برباد کرنے کا ذریعہ ، جنت سے دُور اور جہنّم کے قریب کرنے والی ، راہِ حق سے ہٹانے والی کوئی چیز Launch (لاؤنچ) ہوتی ہے تو معذرت کے ساتھ! ایک تعداد ہے مسلمانوں کی جو اسے اپنانے میں پیش پیش ہوتی ہے ، * جب T.V Launch (لاؤنچ) ہوا ، فلمیں ڈرامے اورگانے باجے Launch (لاؤنچ) ہوئے تو علمائے کرام کے منع کرنے کے باوُجود دیکھتے ہی دیکھتے ایک وائرس کی طرح یہ بیماری ہمارے معاشرے میں پھیل نہیں گئی تھی؟ * کیا گھرگھر میں V.C.R رکھنے والے ، مسلمان ہی نہیں تھے؟ * کیا کیبل کے ذریعے غیر مسلموں کے چینل اپنے گھروں میں چلا کر بےحیائی پھیلنے کا سبب بننے والے مسلمان ہی نہیں تھے؟ * خلافِ سُنّت لباس اپنانے میں مسلمان پیش پیش رہے۔ * داڑھیاں کٹوا کر سُنّتِ رسول کو معاذ اللہ! نالی میں بہانے  میں مسلمان پیش پیش رہے۔ * ننگے سر گھومنے کا رواج مسلمانوں نے اپنایا ، * بےپردگی ، بےحیائی کو ہم نے اپنے معاشرے کا حصہ بنا دیا اور * اب رہی سہی کسر سوشل میڈیانے نکال دی ، * اینڈرائیڈ موبائل(Android Mobile) نے آکر اور بھی معاشرے کا بیڑاغرق کر کے رکھ دیا ، * کیا یہ سب گمراہیاں ، بےحیائیاں ، دین اور جنّت سے دور کرنے والے ذرائع


 

 



[1]...تفسیر قرطبی ، پارہ : 29 ، جلد : 10 ، صفحہ : 57 ، تحت الآیۃ45۔