Book Name:Ahal Jannat-o-Ahal Jahannum Ka Mukalama

الحمد للہ تقریباً 25 لاکھ افراد میں رقم اور خوراک ، کھانے پینے کے ضروری سامان کی تقسیم کی گئی ، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 70 کروڑ روپے بنتی ہے ، * ملک بھر میں 400 سے زائِد کنویں اور سولر پمپ لگائے گئے ۔ * تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کی مدد کے لئے اب تک تقریباً 36 ہزار سے زائِد خون کی بوتلیں مختلف اداروں کو فراہم کی جا چکی ہیں اور تھیلیسیمیا فری پاکستان پر کام جاری ہے۔ 1000 سے زائِد تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ * نابینا اور معذور افراد کی بحالی کے لئے Faizan Rehabilitation Centre (فیضان رِیْ  ھیْبِی لِیْ ٹیشن سنٹر) کا قیام ہو چکا ہے ، جس میں ہزاروں  افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

آپ بھی اللہ پاک کی رِضا کے لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے ، اپنی زکوٰۃ ، فطرہ ، صدقہ ، خیرات وغیرہ دعوتِ اسلامی کو جمع کروائیے اور دُنیا و آخرت کی بھلائیاں حاصِل کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَہْلِ جہنّم کا تیسرا جُرْم (سُورہ مُدَّثِّر ، آیت : 45)

اَہْلِ جہنّم جنتیوں کے سوال پر اپناتیسرا جُرْم بیان کرتے ہوئے کہیں گے :

وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآىٕضِیْنَۙ(۴۵) (پارہ29 ، سورۃالمدثر : 45)                                        

ترجمہ کنز الایمان : اور بیہودہ فکروالوں کے ساتھ بیہودہ فکریں کرتے تھے۔

حضرت قتادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اس آیت کا معنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : كُلَّمَا غَوٰى غَاوٍ غَوَيْنَا مَعَهُ  یعنی جب کوئی شخص گمراہی کے رستے پر چلتا تھا ہم اس کے ساتھ ہو لیتے