Book Name:Ayee Toba Karin

کے بعداللہ پاک کی نافرمانیوں اور رَبّ کریم کے اِحسانات ، اپنی کمزوری اور جہنم کے عذابات کو یاد کر کے آنسو بہائیے ، اگررونا نہ آئے تو رونے جیسی صُورت ہی بنا لیجئے۔ اس کے بعدتوبہ کی شرائط کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے رَبّ کریم کی بارگاہ میں مُعافی طلب کیجیےاور اس طرح سے دُعا کیجیے : ا ے میرے مالک ! تیرا یہ نافرمان بندہ جس کا رُواں رُواں گُناہوں کے سمندر میں ڈُوباہواہے ، تیری پاک بارگاہ میں حاضر ہے ، اے اللہ کریم!میں اِقرار کرتا ہوں کہ میں نے دن کے اُجالے میں ، رات کے اندھیرے میں ، چھپ کر ، سب کے سامنے ، جان بوجھ کر اور انجانے میں تیری نافرمانیاں کی ہیں ، یقیناً میں نے تجھے ناراض کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی ، لیکن اے مولا! تُو غفور ورحیم ہے ، تُو بندے پر اس سے زِیادہ مہربان ہے جتنا کہ ایک ماں ، اپنے بچے پر شَفْقَت کرتی ہے ، اگر تُو نے میرے گُناہوں پر پکڑ فرمائی تو مجھے نارِ جہنم میں جلنا پڑے گا ، جس کا عذاب لمحہ بھرکے لئے بھی سہنے کی مجھ میں طاقت نہیں۔ میں صِدْقِ دل سے تیری بارگاہ میں اپنے گُناہوں سے توبہ کرتا ہوں ، اے اللہ کریم میری ناتوانی پر رحم فرما ، میرے گُناہوں کو مُعاف فرما دےاور مجھے سچی توبہ کی توفیق دےدے ۔ جو عبادات اَدا ہونے سے رہ گئیں ، انہیں اَدا کرنےکی ہمت دے دے ، جن بندوں کے حُقُوق میں نے تَلَف کئے ، ان سے بھی مُعافی مانگنے کا حوصلہ عطا فرما۔ یقیناً تُو ہرشے پر قادِر ہے ، تُو انہیں مجھ سے راضی فرمادے ۔ مجھےآئندہ زندگی میں گُناہوں سے بچنے پر اِستقامت عطا فرما۔ اپنے خوف سے معمور دل ، رونے والی آنکھ اور لرزنے والا بدن عطا فرما ۔

                             اس کے بعد اس جگہ سے اس یقین سے اُٹھیں کہ رحیم وکریم مالک و مولی نے