Book Name:Ayee Toba Karin

مُردوں کو اپنے ہاتھوں قبر میں اُتارتے ہو ، مگر پھر بھی عبرت حاصل نہیں کرتے۔ ( پھر خُود ہی سوچو!بھلاتمہاری دُعائیں کیسے قَبول ہوں؟) (وفیات الاعیان ، ١ / ۳۹۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

72نیک اعمال پر عمل کی عادت بنایئے

               پیارے پیارےاسلامی بھائیو!حضرت ابراہیم بن اَدْہم  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ    نے دُعا کے قَبول نہ ہونے کے 10 اَسباب بیان فرمائے ہیں ، ہم غور کریں توشاید ہی کوئی سبب ایسا ہو جو ہمارے اندر نہ پایا جاتا ہو۔ لہٰذا اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ اللہ پاک ہم سے راضی ہو اور ہماری دُعاؤں کو قَبول فرمائے تو اس کے لئے ہمیں سچے دل سے توبہ کرنی ہوگی۔ توبہ کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ 72 نیک اعمال نامی رسالے کو پُر کرنے کا معمول بنائیے کیونکہ اس رسالے میں  گناہ ہونے پر توبہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے ، چنانچ

نیک عمل نمبر 28ہے : کیا آج آپ نے مَعاذَ اللہ گناہ ہوجانے کی صورت میں فوراً توبہ کی؟(کاش! روزانہ کم از کم 70 بار استغفار مثلاً 70 بار اَسْتَغْفِرُاللہ پڑھنا نصیب ہوجائے۔ )

اے کاش!اِس نیک عمل پرعمل کے ساتھ ساتھ دِیگر پیارے پیارے نیک اعمال پر روزانہ عمل اور اپنا جائزہ لینے کی سعادتِ عظمیٰ بھی نصیب ہوتی رہے۔

صَلٰوۃُالتَّوبہ پڑھنے کی عاد ت بنائیے

                             توبہ کی عادت اپنانے کا ایک اور ذریعہ روزانہ دو رکعت صَلٰوۃُالتَّوبہ کے نفل پڑھنا بھی ہے ، لہٰذا صَلٰوۃُالتَّوبہ کی ادائیگی کو اپنا معمول بنائیے ، صَلٰوۃُالتَّوبہپڑھنے