Book Name:Ayee Toba Karin

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔ ([1])

اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بیان سُننے کی نیّتیں

               *نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ *ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ *صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ *اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کرسلام و مُصافَحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

               پیارے پیارےاسلامی بھائیو! اللہ کریم کا بےحد کرم ہےکہ آج شبِ بَراءَت ہے ، * شبِ براءَت بڑی عظمتوں اور رفعتوں والی رات ہے ، *اس رات ربِّ کریم خُوب  کرم کی بارشیں نازل فرماتا ہے ، * گناہوں کومٹا دیتاہے ، * رحمتوں کی بارشیں نازل فرماتاہے ، *عطاؤں کےدروازے کھول دیتا اور *مانگنے والوں کو آفتوں ، مصیبتوں اور بلاؤں سے محفوظ فرماتا ہے۔ آج کے بیان میں شبِ براءت کے بارے میں کچھ سننے کے ساتھ توبہ کےفضائل وبرکات ، قرآن واحادیث میں توبہ کی اہمیت ، سچی توبہ کےتقاضےاورتوبہ کرنےوالوں کےواقعات بھی سنیں


 

 



[1] معجم کبیر ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲