Book Name:Ayee Toba Karin

سےایسے گُناہ کئے ہوں ، جن کا تَعَلُّق اللہ کریم کےحُقُوق کے ساتھ ہو ، جیسے بے پردگی کرنا ، قرآنِ کریم کو بے وُضو ہاتھ لگانا ، گانےباجےسُنناوغیرہ ، ان سے توبہ یہ ہےکہ اللہ کریم کی بارگاہ میں اپنے گُناہوں کا اِقْرار کرے ، ان گُناہوں پر ندامت کا اِظہارکرے اور آئندہ یہ گُناہ نہ کرنےکا پختہ عزم کرتےہوئے مُعافی مانگے ، کچھ نہ کچھ نیک اَعمال کیجئے ، کیونکہ نیکیاں گُناہوں کو مِٹادیتی ہیں۔ اگردوسرے اسلامی بھائیوں کےحُقُوق تَلَف کئے ہوں ، کسی کی دل آزاری کی ہویا کسی کی غیبت کی ہو ، کسی پر بہتان لگایا ہو یاکسی کو ناحق ستایا ہو تو جلدی سےمعافی مانگ لیجئے اور آج اپنے ربِّ کریم کی بار گاہ سے مغفرت کا پروانہ حاصل کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دُعا کی عد مِ قبولیَّت کے 10اسباب

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو!افسوس!صد افسوس!ہم  آئے دن حادثات اور اچانک موت کے عبرتناک واقِعات سے نصیحت حاصل کرنےکے  بجائے ، دن رات اللہ  پاک کی نافرمانیوں میں بڑھتے جارہے ہیں۔ یادرکھئے!جہاں توبہ کرنے کے کثیر انعامات ہیں ، وہیں گُناہوں میں مشغول رہنے اور توبہ نہ کرنے کی آفتیں  بھی ہیں۔ حضرت امام ابُو حامِد محمد غزالی  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  نقْل فرماتے ہیں : بے شک گُناہ کرنے سے دل کالا ہوجاتا ہے اور دل کی سیاہی کی علامت وپہچان یہ ہے کہ گُناہوں سے گھبراہٹ نہیں ہوتی ، اِطاعت کی سعادت نہیں ملتی اور نصیحت اَثَر نہیں کرتی۔ اے عزیز!تم کسی بھی گناہ کومعمولی مَت سمجھو۔ (مِنْہاجُ العَابِدِین ، الباب الثانی ، العقبةالثانیةوھی