Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi

عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پیدا ہوئے۔ یہ فضل و رَحمت یا اُن کی خوشی منانا تمہارے دُنْیوی جمع کیے ہوۓ مال ومتاع ، رُوپیہ ، مکان ، جائیداد ، جانور ، کھیتی باڑی بلکہ اَوْلاد وغیرہ سب سے بہتر ہےکہ اِس خوشی کا نفع(فائدہ) شخصی نہیں بلکہ قَومی ہے۔ وقتی(عارضی) نہیں بلکہ دائمی(ہمیشہ کے لئے) ہے۔ صِرْف دُنیا میں نہیں بلکہ دین و دنیا دونوں میں ہے۔ جسمانی نہیں بلکہ دِلی اور روحانی ہے۔ برباد نہیں بلکہ اس پر ثواب ہے۔                              (تفسیرِ نعیمی ، پ۱۱ ، یونس ، تحت الآیۃ : ۵۸ ، ۱۱ / ۳۷۷)

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ پاک میں اور بھی کئی مقامات پر اللہ پاک نے مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آمد کا اعلان فرمایا ہے۔ آئیے!اِس طرح کی کچھ آیات سُنتے ہیں ، چنانچہ

پارہ6 سُوْرَۃُ المَائِدَہ کی آیت نمبر15 میں  اِ رشادِ ربّانی ہے :

قَدْ جَآءَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ نُوْرٌ وَّ كِتٰبٌ مُّبِیْنٌۙ(۱۵)     (پ۶ ، المائدۃ : ۱۵)

ترجَمہ کنزُ العرفان : بے شک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور آگیا اور ایک روشن کتاب۔

پارہ11سُوْرَۂ  توبہ کی آیت نمبر128 میں  اِ رشادہوتاہے :

لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸)

 (پ۱۱ ، التوبہ : ۱۲۸)

ترجَمہ کنزُ العرفان : بیشک تمہارے پاس تم میں  سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے جن پر تمہارا مَشَقَّت میں  پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے ، وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے ، مسلمانوں  پر بہت مہربان ، رَحمت فرمانے والے ہیں ۔

پارہ17سُوْرَۃُ الْاَنْبِیَاء کی آیت نمبر107 میں ہے :