Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi

اللّٰہُ عَنْہاسےتھکاوٹ دورہوگئی اورحُضورِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادتِ با سعادت ہو گئی۔                     ( رسائلِ میلاد مصطفے ،  ۲۲۷ملخصا)

حضرت بی بی آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا ولادتِ مصطفے کا ذکر کرتے ہوئے فرماتی ہیں : جب حُضورِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی  آمد ہوئی تو میں نے دیکھا کہ آپ سجدےمیں ہیں اور عاجزی و اِنکساری کے ساتھ اپنی اُنگلی اُٹھائی ہوئی ہے۔ پھر میں نے سفید بادل کو آسمان سے اُترتے ہوئے دیکھا جس نے رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مجھ سے چھپا لیا ، پھر میں نے کسی کہنے والے کو یہ کہتے سُنا : اِنہیں مشرق و مغرب کی سیر کراؤ۔ زمین کی ہر جگہ میں لے جاؤ۔ تمام سمُندری مخلوق ، جِنّوں اور انسانوں کی رُوحوں ، فرشتوں ، پرندوں اورجانوروں کے پاس سے گزارو۔ ہر جان دار پر پیش کروتا کہ وہ اِنہیں اِن کے نام اور اوصاف کے ساتھ پہچان لیں۔ اِنہیں تمام انبیائے کرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام کی پیدائش کی جگہ کا بھی چکر لگواؤ۔

(خصائص الکبری ، باب ظھرفی لیلۃ مولدہ الخ ، ۱ / ۸۲)

حضرت آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا  مزید فرماتی ہیں : پھر وہ بادل آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے دُور ہو گئے تو دیکھا کہ آپ سفید اُونی کپڑے میں لپٹے ہوئے تھے اور نیچے سبز ریشم بچھا ہوا تھا۔ (مولد النبی لابن حجر ، ص ۲۲ ملخصا)کسی کہنے والے نے کہا : حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام دنیا پر قبضہ کر لیا اور زمین کی کوئی مخلوق ایسی نہیں جو آپ کے قبضے میں اپنی خوشی سے نہ آئی ہو۔ اِس کے بعد 3 فرشتے آپ کی جانب بڑھے ، ایک کے پاس چاندی کا پیالہ ، دوسرےکے پاس  زَمُرْد کا تھال اور تیسرے کے پاس سفید ریشم کا کپڑا تھا جس میں خوب چمکتی دمکتی اَنگوٹھی تھی۔ اُنہوں نے آپ کو پیالے کے پانی سے غُسل دیا ، پھر کپڑے سے مہرِ نُبُوَّت نکال کر دونوں کندھوں کے درمیان لگا دی۔ (مولد النبی لابن حجر ، ص ۲۲ ملخصا)