Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi

علی النبی ، ۲ / ۳۲۸ ، حدیث : ۲۵۹۱)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])

اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بیان سُننے کی نیتیں

*نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ *عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ *صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ *اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس نے ہمیں ایک بار پھر بارہ (12)رَبِیْعُ الْاَوَّل  کی مُقدّس اور نورانی رات نصیب فرمائی۔ آج بڑی اَہم ، عظیمُ الشّان اورفضائل و برکات والی مُقدّس رات ہے۔ *یہ وہ عظیم رات ہے جس کو کائنات کی سب سے زیادہ شان و شوکت والی ہستی رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت ہے۔ * جو شبِ قدر سے بھی افضل ہے۔ (ماثبت بالسنۃ ، ص۱۵۳) * جس میں حضرت آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے مکانِ رَحمت سے


 

 



[1]    معجم کبیر ، سہل بن سعد الساعدیالخ ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲