Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi

تشریف لانے والے ہیں ، وہ مَقامِ محمود ، حَوضِ کَوثر ، لِوَاءُالْحَمْداور شفاعتِ عُظمیٰ کے مالِک ہیں۔ (8) پھر حضرت سُلَیْمان عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائے  اور بتایا : آخری نبی آپ کے ہاں تشریف لائیں گے۔ (9) پھر  حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام خواب میں تشریف لائے اور فرمایا : آپ کے بیٹے سچ بولنے والے اور سیدھے دین جو سب دینوں پر غالب ہے ، اُس کے مالک ہیں۔ الغرض ہر نبی عَلَیْہِ السَّلَام نےحضرت بی بی آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا  کو یہ خوشخبری دی کہ آپ دنیا و آخرت کے سردار سے حاملہ ہیں اور جب وہ دنیا میں تشریف لائیں تو اُن کا نام محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَرکھنا۔

( رسائل میلاد مصطفیٰ ، ص ۲۲۵ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

آخری 12 راتوں کے واقعات و برکات

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادتِ با سعادت سے پہلے والدۂ ماجدہ حضرت آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے لئے ہر رات مزید با برکت اور خوشیوں کا پیغام بن کے آئی۔ اِن راتوں میں حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا  کو عجیب خوشی حاصل ہوئی۔ * آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کو مُراد اور آرزو پوری ہونے کی خوش خبری دی گئی۔ * بتایا گیا کہ آپ کےہاں وہ ہستی آنے والی ہیں جو اللہ پاک کی تعریف اور شکر ادا کرنے والی ہیں۔ * آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہانے آسمان سے فرشتوں کی پاکی بیان کرنے کو سُنا۔ * حضرت اِبراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  کو  یہ کہتے سُنا : اے آمِنہ! تعریف  و عزت کے مالک کے سبب خوش ہو جاؤ!۔ *پھر خوشی و برکت مکمل ہوگئی اورایک ایسا نور چمکا جو پھر کم نہ ہوا۔ * فرشتوں نے حضرت بی بی آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کےآس پاس طواف کی صورت میں چکر لگائے۔ * آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کی سعادتوں اور مالداری کی ابتدا ہوئی۔ *فرشتوں نے لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ کا وِرد کیا۔ *حضرت بی بی آمِنہرَضِیَ