Book Name:Moajizah Ban Kay Aya Hamara Nabi

اُسے کیاثواب ملتا ہے ؟

 یہ سُن کر اُس انصاری صحابی نے عر ض کی : یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اُس ذاتِ مُقَدَّ سہ کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے! آپ نے میرے دل کی بات بتانے میں کو ئی خطا نہیں کی ۔  پھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُنہیں بھی اُن کی باتوں کے جوابات اِرشاد فرمائے۔

(ابن حبان ، کتاب الصلاۃ ، باب وصف بعض الصلاۃ ، ۳ / ۱۸۱ ، حدیث : ۱۸۸۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نمازوں کی ترغیب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آج بارہویں شب ہے اور پیارے  آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دنیا میں آمد کی رات ہے ، لہٰذا ہمیں نمازوں کی پابندی کرنی چاہیے ، مگر افسوس! ہماری ایک تعداد ہے جو نمازِ جماعت سے نہیں پڑھتی اور اِسی طرح ایک تعداد ہے جو مَعَاذَ اللہ نمازیں چھوڑ کر خود کو دوزخ کا حق دار بنائے چلی جارہی ہے۔ افسوس!ہمارا ربّ ِکریم تو ہمیں دن رات ڈھیروں نعمتیں بن مانگے  عطا فرمارہاہے  مگرہمیں  پورے دن میں صرف 5 وقْت  اُس کی بارگاہ میں سجدہ کرنے کی توفیق نصیب نہیں  ہوتی۔

یاد رکھئے! ہر عقلمند ، بالغ مَرد و عورت مسلمان پر روزانہ 5 وقْت کی نَماز فرض ہے ، جو نَماز کو فرض نہ مانے وہ دینِ اسلام سے باہر ہے ، اگرچہ  اُس کا نام اور اُس کے دیگر کام مسلمانوں  والے ہی کیوں نہ ہوں۔ جونماز کو فرض تو مانےمگر ایک  نَماز بھی جان بوجھ کر  چھوڑ دے تووہ سخت گناہ گار اور عذابِ دوزخ کا حق دار ہے۔