Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

پرغوروفکر کرنے کی توفیق بھی نصیب ہوجائے۔

اِس حکایت سے ایک بات یہ بھی معلوم ہوئی ! جو کوئی  مسلمان اپنے اعمال پرغوروفکر کرتے ہوئے اِس دنیا سے جاتا ہے ، اللہپاک بندوں میں یہ اعلان (Announcement) کرواتا ہے کہ وہ جنت میں چلا گیا۔ لہٰذا ہمیں بھی محاسبۂ نفس یعنی غور وفکر کرنے کو اپنا معمول بنانا چاہیے۔

مُحاسَبَۂ نفس کی اَہَمِّیَّت

پىاری پىاری اسلامى بہنو! جو مسلمان “ آخرت “ میں فائدہ کمانے کاارادہ رکھتا ہو ، اُسے بھی چاہئے  کہ اپنے کئے گئے اَعمال پر غور کرے ، جو اَعمال اُس کو فائدہ دلوانے میں مُعاون (Contributor) ثابت ہوں ، اُن کو مزید بہتر کرے اور جو کام اِس فائدے کے حُصول میں رُکاوٹ بن رہے ہوں ، اُنہیں چھوڑ دے ، اگر وہ مسلمان اس طرح اپنا اِحتِساب جاری رکھے گا تو  اللہ پاک کی توفیق سےکامیابی حاصل کرے گا اور فائدے کے طور پر اِنْ شَآءَاللہ اُسے جنّت  میں داخلہ نصیب ہوگا۔ اگر ایسا کرنے کی بجائے “ خواب ِ غفلت “  کا شکارہوجائے تو وہ خسارے میں رہے گا ، جس کا نتیجہ دوزخ میں داخلے کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔ (وَالْعِیاذُ بِاللہ)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ امیرِاہلسنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    نے آسان اور بہتر انداز میں غوروفکر کرنے کےبارے میں جو رہنمائی فرمائی ہے ، وہ اپنی مثال آپ ہے ، آپ نے آسانی سے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مشْتَمِل شریعت وطریقت کا بہترین مجموعہ بنام “ مَدَنی اِنعامات “ سُوالات کی صورت میں عطا فرمایا ہے۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72 ، اسلامی بہنوں کے لئے 63 ، طَلَبۂ علمِ دین کے لئے 92 ، دِینی طالِبات کے لئے 83 ، بچوںاوربچیوں کے لئے 40 ، اسپیشل(یعنی گونگے بہرے) اسلامی بھائیوں کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات عطا فرمائے ہیں۔