Book Name:Mojiza-e-Mairaj

تھے  تو اللہ کریم نے حضرت عیسٰی   عَلَیْہِ السَّلَام  کو جو معجزات عطا فرمائے ، ان  میں سے ایک یہ  تھا کہ عیسٰی   عَلَیْہِ السَّلَام   پیدائشی اندھے کے لئے دعا فرماتے تو  اللہ کریم اسے بینائی عطا فرما دیتا ، کوڑھ کے مریض کے جسم پر ہاتھ پھیرتے تو شفادینے والا ربِّ کریم اُسے بھی شفا عطا فرمادیتا اور آپ نے اللہ پاک کی دی ہوئی طاقت سے مُردوں کوبھی زندہ فرمایا تھا۔

      اےعاشقانِ رسول!اسی طرح ہر نبی کو اس دَور کے ماحول کے مطابق اور اس کی قوم کے مِزاج اور طبیعت کے مُناسِب مُعْجِزَات عطا ہوئے ۔ پھر جب ہمارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   تشریف لائے تو وہ زبان و کلام کا دَور تھا ، عرب کے لوگ بڑی رَوانی کے ساتھ موقع کے مطابق گفتگو کرنے والے تھے اوراِنہیں اپنی زبان پربڑا ناز تھا۔ لیکن جب اُن کے سامنے پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے قرآنِ پاک کی آیات تلاوت فرمائیں ، تو وہ لوگ حیران ہو گئے ، قرآنِ پاک کا مقابلہ کرنے سے عاجز آ گئے اور  ماننے پرمجبور  ہو گئے  کہ یہ کسی انسان کا کلام نہیں ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!صرف عربوں کا دورہی تو ہمارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا دَور نہیں تھا ، اب تو ہر زمانہ میرے حضور پاک   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    کا ہے۔ اس دور میں دنیا کو ترقی کرنی تھی ، سائنس دانوں کوآنا تھا ، مہینوں کے سفر گھنٹوں میں طے ہونے تھے ، چاند اور مَریخ تک پہنچنے کے دعوے ہونے تھے ، ممکن تھا  کہ آج کا کوئی شخص یہ کہتا کہ اگر تمہارے نبی ہمارے بھی نبی ہیں ،  اِس دَور کے بھی نبی ہیں تو  آج کی سائنس کے اعتبار سے ایسا کون سا معجزہ ہے؟تو معراج کا  معجزہ وہ عظیم معجزہ ہے جس کا جواب ساری دنیا کی سائنس کے پاس بھی نہیں ہے۔ یہ معجزہ ہمارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو عطا ہوا ، اسی میں آپ    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے جاگتی حالت میں سر کی آنکھوں سے اپنے ربّ