Book Name:Mojiza-e-Mairaj

تمام انبیائےکرام عَلَیْہِمُ السَّلَام میں جسے جو بھی فضیلت دی گئی ہے  وہ تمام کی تمام فضیلتیں رسولِ پاک   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو عطا کی گئیں اور نہ صرف عطا کی گئیں بلکہ کچھ ایسیخصوصیاتبھی آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو عطا کی گئیں جو کسی اور کو نہیں عطا  کی گئیں۔              (سرور القلوب بذکر المحبوب ، ص۱۹۶ ،  ملخصاً)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پىارے پىارے اسلامى بھائىو!نبیِّ کریم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سے بہت سے معجزات ظاہر ہوئے ، درختوں اورپتھروں کااِنہیں سلام کرنا ، مبارک اُنگلیوں سےپانی کےچشمے جاری ہونا ، تھوڑے سے کھانے کا بہت زیادہ ہو جانا ، کوئی صحابی اپنا کَٹا ہوا بازو لے کر آئے اور آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   اپنا تُھوک شریف لگا کر اس کَٹے ہوئے بازو کو جوڑ دیتے ، ایک صحابی اپنی باہر نکلی ہوئی آنکھ لے کر آئے تو پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے تُھوک مبارک لگا کر اس آنکھ کو واپس اپنی جگہ پر رکھ دیا اور وہ ٹھیک ہو گئی ، جنگ کے دوران کوئی صحابی ٹُوٹی ہوئی تلوار لائے تونبیِّ کریم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے انہیں ٹہنی یا شاخ عطا فرما دی تو وہ تلوار بن گئی ، اسی طرح ہمارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   چاند کو اشارہ  فرمائیں تو وہ دو ٹکڑے ہوجائے ، کبھی نماز کا وقت جانے لگے توہمارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   دُعا فرمائیں تو ڈُوبا ہوا سُورج واپس پلٹ آئے ، اَلْغَرَض! اس طرح کے کئی معجزات ہیں جو پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سے ظاہر ہوئے۔

        اگر غور کیا جائے تو اس طرح کے بہت سے معجزات ہیں جو پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے خود سے نہیں بلکہ دوسروں کی طلب اور حالات کے تقاضوں کے باعث ظاہر فرمائے ، کوئی بیمارآیااُسے ٹھیک کردیا ، کھانا کم تھا ، اَفراد زیادہ تھے تو کھانا زیادہ کردیا ، پانی نہیں تھا  تو کریم آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے اُنگلیوں سے پانی کے چشمے جاری فرمادئیے ، یہ تمام معجزات بھی آقا کریم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی