Book Name:Mojiza-e-Mairaj

آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں معراج فرمانے والے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو عظیم معجزہ “ معجزۂ معراج “ عطا ہوا۔ جنت کو سجایا گیا ، فرشتوں کی بارات نےہمارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو سلامی پیش کی ، جنّتی سُواری بُراق کو رسولِ پاک   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے لیے بھیجا گیا ، فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین   عَلَیْہِ السَّلَام  نے آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی سُواری کی نکیل پکڑی ، پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نورانی بارات کے ساتھ مسجدِ اَقصیٰ روانہ ہوئے ، سارے نبیوں نے بَیْتُ الْمَقْدِس میں پیارے مُصْطَفٰے   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    کا اِستقبال کیا ، مرحبا کہا!پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامکی اِمامت فرمائی ، نبیِّ پاک   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   اس زمین سے آسمانوں اور وہاں کے عجائبات کی سیر کے لیے تشریف لے گئے ، ہر ہر آسمان پر معراج کے دُولہا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا استقبال کیا گیا ، آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   سِدْرَۃُ الْمُنْتَہٰی (یعنی وہ مقام جو جبریلِ امین   عَلَیْہِ السَّلَام   کا ٹھکانہ ہے اس)کو بھی نیچے چھوڑ کر اوپر تشریف لے گئے ، معراج کے دُولہا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  عرشِ اعظم سے بھی اُوپر تشریف لے گئے اور مقامِ قَابَ قَوسَین کی منزلوں تک جا پہنچے۔ اَلْغَرَض!پیارے نبی   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو دُولہا بنایا گیا اور لامکاں کی سیر کے لیے بُلایا گیااور گویا یہ اعلان کیا گیا کہ اس کائنات میں اللہ پاک کے بعد سب سے بڑا مرتبہ اس کے پیارے حبیب   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا ہے۔  

تو پھر کیوں نہ کہیں کہ ساری مخلوق سے  افضل و اعلیٰ  اور بلند وبالا ہمارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   ہیں۔ ہمارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   اپنے ربِّ کریم کو بہت پیارے ہیں ، اس نے آپ کو دونوں جہاں کا دولہابنا دیا ہے۔ ہمارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   تمام نبیوں اور رسولوں عَلَیْہِمُ السَّلَام میں سب سے افضل واعلیٰ ہیں ، جب آقا کریم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   شبِ معراج  کے دُولہا بنے تو آپ کی عزّت افزائی