Book Name:Mojiza-e-Mairaj

تبارک و تعالیٰ ملائکہ (فرشتوں)سے ان کے ساتھ مباہات(فخر)فرمائیگا۔ (23)روزِ قيامت دوزخ سے امان ميں رہيں گے ، آتشِ دوزخ(دوزخ کی آگ) ان پر حرام ہوگی۔ (24) آخرت ميں احسانِ الٰہی سے بہرہ مند(فائدہ اُٹھانے والے) ہوں گے کہ نہايتِ مقاصد وغايتِ مرادات(یعنی تمام مقاصد اور مُرادوں میں سب سے اعلیٰ) ہے۔ (25) خدا نے چاہا تو اس مبارک گروہ(جماعت)ميں ہوں گے جو حضور پُر نور ، سيدِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی نعلِ اقدس کے تَصَدُّق(صدقے) ميں سب سے پہلے داخلِ جنّت ہوگا۔        

( فتاویٰ رضویہ ، ۲۳ / ۱۵۲)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ستائیس رجب کا روزہ رکھنے کی ترغیب

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آج ستائیسویں(27ویں)رات ہے اورکل ستائیسویں کادن ہوگا ، اس دن یعنی 27 رجب کے روزے کی بہت زِیادہ فضلیت ہے ، چنانچہ

100سال کے روزوں کا ثواب

اللہ کریم کے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو عبادت کرے تو گویا اُس نے 100 سال کے روزے رکھے ، 100سال رات کو جاگ کر ربِّ کریم کی عبادت کی اور یہ رجب کی 27تاریخ ہے۔ ‘‘         (شعب الایمان  ، باب فی الصیام ، ۳ / ۳۷۴ ، حدیث :  ۳۸۱۱  )

            عنقریب شعبان کا مبارک مہینا تشریف لانے والا ہے ، اس مبارک مہینے کے روزوں کی بھی بہت زیادہ فضیلتیں ہیں ، چنانچہ