Book Name:Mojiza-e-Mairaj

اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فتاویٰ رضویہ جلد23 ، صفحہ نمبر 152پرفضائلِ صدقات کی احادیث ذکر فرماکر ان فضائل کا 25 نکات ميں اس طرح خلاصہ بیان فرماتے ہيں : ان حديثوں سے ثابت ہوا : جو مسلمان اس عمل ميں نيک نِیَّت(اور)پاک مال سے شريک ہوں گے انہيں کرمِ الٰہی و اِنعامِ حضرتِ رسالت پناہی تَعالیٰ ربُّہ ،  وَتکَرَّمَ وصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم(یعنی اللہ پاک  کے کرم اور بارگاہ ِ رسالت سے ملنے والے انعام کی بَرَکت)سے25 فائدےملنے کی اُميد ہے :

(1)بِاِذْنِہٖ تَعَالٰی(اللہپاک   کی عطا سے) بُری موت سے بچيں گے ، ستّر(70)دروازے بُری موت کے بند ہوں گے۔ (2)عُمريں زیادہ ہوں گی۔ (3)ان کی گنتی بڑھے گی۔ (4) رِزق کی وُسعت(کشادگی) ، مال کی کثرت ہوگی ، اس کی عادت سے کبھی محتاج نہ ہوں گے۔ (5)خير و بَرَکت پائيں گے۔ (6)آفتيں بلائيں دُور ہوں گی ، بُری قضا(یعنی بُری موت)ٹلے گی ، ستّر(70)دروازے بُرائی کے بند ہوں گے ، ستّر(70)قسم کی بَلا دُور ہوگی۔ (7)ان کے شہر آباد ہوں گے۔ (8)شکستہ حالی(محتاجی)دُور ہوگی۔ (9)خوفِ انديشہ زائل اور اطمينانِ خاطر(دلی اطمینان)حاصل ہوگا۔ (10)مدد ِالٰہی شامل ہوگی۔ (11)رحمتِ الٰہی ان کے ليے واجب ہوگی۔ (12) ملائکہ(فرشتے) اُن پر درود بھیجيں گے۔ (13)رِضائے الٰہی کے کام کريں گے۔ (14) غضبِ الٰہی ان پرسے زائل(ختم) ہوگا۔ (15) ان کے گناہ بخشے جائيں گے ، مغفرت ان کے لئے واجب ہوگی ، اُن کےگناہوں کی آگ بجھ جائے گی۔ (16) خدمتِ اہلِ دِين ميں صدقہ سے بڑھ کر ثواب پائيں گے۔ (17)غلام آزاد کرنے سے زيادہ اَجر ليں گے۔ (18) ان کے ٹيڑھے کام درست ہوں گے۔ (19) آپس ميں محبتيں بڑھيں گی جو ہر خير و خوبی کی مُتَّبِع (یعنی پیروی کرتی یا اس کے پیچھے پیچھے چلی آتی)ہيں۔ (20) تھوڑے صَرف(خرچے) ميں بہت کا پیٹ بھرے گا کہ تنہا(اکیلے)کھاتے تو دُونا اُٹھتا (ڈبل خرچہ ہوتا)۔ (21)اللہ  پاک کے حُضور (یعنی بارگاہِ الٰہی میں)درجے بلند ہوں گے۔ (22) مولیٰ