Book Name:Mojiza-e-Mairaj

عاشقانِ رسولدیگر عبادات کے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِین حاصِل کرتے اور سُنّتوں کی تَرْبِیَت پاتے ہیں۔ آپ بھی اس اعتکاف کی سعادت حاصل کیجئے۔ بالخصوص ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اس اعتکاف کی ضرور سعادت  پائیں۔  اللہ پاک ہمیں رَمَضان کریم کی خوب خوب برکتیں پانے کی توفیق عطا فرمائے۔             اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

چندے کی ترغیب

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول  کی مسجد بھرو مَدَنی تحریک “ دعوتِ اسلامی “ کی دُنیا بھر میں دُھوم دھام ہے ، دعوتِ اسلامی خدمتِ دِین کے 108سے زائد شعبہ جات میں مَدَنی کام کر رہی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ جامعۃ المدینہ (للبنین)کے ذریعے اب تک ہزاروں عُلمائے کرام تیارہوچکے اوراپنی خدمات کو مختلف شعبہ جات میں پیش کرکے دِینِ اسلام کی سربُلندی میں اپنا حصہ شامل کیے ہوئے ہیں۔ اسی طرح مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات) سے بھی ہزاروں بچے اور بچیاں ناظرہ قرآن پڑھنے اورحفظِ قرآن کی سعادت پا چکے ہیں۔ صرف جامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات) ، مدرسۃ المدینہ (للبنین و للبنات)اورمَدَنی چینل کے سالانہ اخراجات کروڑوں نہیں اربوں روپے ہیں۔ لہٰذا ہم خود بھی  دعوتِ اسلامی کو زکوٰۃ و صدقات دیں ، اس کے ساتھ ساتھ اپنے رشتے داروں ، پڑوسیوں اور دوستوں پربھی اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کران سے بھیچندہ جمع کریں۔

صدقے کے25 فائدے