Book Name:Mojiza-e-Mairaj

اور اُ س سے کمی کا سُوال کیجئے۔ اس پر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : میں اپنے ربّ کریم کے پاس اتنی بار گیا ہوں کہ اب مجھے حیا آتی ہے۔   (مسلم ، كتاب الايمان ، باب الاسراء...الخ ، ص۸۷تا۸۸ ، حديث :  ۱۶۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہ نماز معراج  کا تحفہ ہے ، معراج کی رات ملنے والی عبادت ہے ، آج ہم غور کریں! ہم نے اس تحفے کو کتنا سنبھال کر رکھا ، اس عظیم تحفے کی کتنی قدرکی؟ ، نماز تو  ہمارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی   آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، لہٰذا نماز  کی پابندی کیجئے  ، نماز کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیے ، نَمازیوں کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں عمدہ اِنْعامات ہیں ، نمازی کو جنت و مغفرت اور بڑےثواب کی خوشخبریاں سنا ئی  گئی ہیں۔ اللہ  پاک ہمیں استقامت کے ساتھ تمام نمازیں باجماعت پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مِعراج کی رات پیارے مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جہاں فرمانبردار بندوں پر ہونے والے اِنعاماتِ ربّانی کو دیکھا وہیں نافرمانوں کو عذابِ الٰہی میں مُبْتَلا بھی دیکھا ، جو اپنے گناہوں کی سزا میں انتہائی دردناک عذابوں میں مُبْتَلا تھے ، چنانچہ

عذابات میں مُبْتَلا لوگ

بیان کیا گیا ہے : مِعراج کی رات نبیِّ اکرم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جن پر کچھ اَفراد مُقَرَّر تھے ، ان میں سے بعض افراد نے اُن لوگوں کے جَبڑے کھول رکھے