Book Name:Dil Joi Kay Fazail

کے پاس بیٹھ گئے۔ اس سے فرمایا : آگ جلاؤ۔ اس نے آگ جلائی تو آپ نےہانڈی اس کے اوپر رکھ دی۔ جب ہانڈی پک گئی تو دوسری طرف بچےکی ولادت بھی ہوگئی ، آپ کی زوجہ(Wife)نے اندر سے آواز دی : اےامیر المؤمنین!اپنےساتھی کوبیٹےکی خوشخبری دے دیجئے۔ جیسے ہی اس شخص نے لفظ ’’اَمیرُالمؤمنین‘‘سُنا تو ڈر گیا اور عاجزی کے ساتھ تھوڑا سا پیچھے ہٹ کے بیٹھ گیا۔ آپ نے فرمایا : ’’جیسےبیٹھےتھےویسےہی بیٹھےرہو۔ پھرآپ نے ہانڈی اٹھاکر اپنی زوجہ کو دی اور فرمایا : خاتون کو پیٹ بھر کر کھلاؤ۔ پھر آپ نے اس شخص کوبھی کھانے کے لیے دیا اورفرمایا : کل صبح میرےپاس آنا میں تمہاری ضروریات کو پورا کردوں گا۔ جب وہ شخص صبح آپ کے پاس آیا تو آپ نے اس کے بچے کا وظیفہ(خرچہ)بھی مقرر کیا اور اسےبھی مال وغیرہ عطا کیا۔

(التبصرۃ ، المجلس التاسع والعشرون فی فضل ۔ ۔ ۔  الخ ، ۱ / ۴۲۰)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت فاروقِ اعظم   رَضِیَ اللہُ عَنْہ   کی شان

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ نےسنا کہ اَمِیْرُالمؤمنین حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ نےکس طرح ایک پریشان حال کی مددفرمائی اور ان کی دل جوئی کا  سامان کیا۔ اپنی نگرانی میں آگ روشن کروائی ، اپنے ہاتھوں سے ہانڈی چڑھائی اور کھانے کا انتظام فرمایا ، پھر خود ہی کھانا نکال کر اپنی زوجَۂ محترمہ کےذریعے اس عورت کیلئے بھیجا۔ غور کیجئے! * یہ وہی فاروقِ اعظم  ہیں جن کے سائے  سےشیطان  بھاگتا تھا ۔ (بخاری ،  کتاب فضائل اصحاب النبی ، باب  مناقب عمر بن الخطاب ،  ۲ / ۵۲۶ ،  حدیث :  ۳۶۸۳مفہوماً)*  جن کوحضورنبیِ کریم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نےاپنی زبانِ مُبارک سےجنّتی ہونےکی