Book Name:Dua K Fazail o Adaab

تلاوت کرتے تو ہر سننے والا گناہوں سے تائب ہو جاتا تھا اور ان کے گھر میں ہر روز شوربے کا ایک پیالہ اور دوروٹیاں(رزقِ حلال سے) پہنچ جاتیں  اور کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ کون رکھ جاتاہےاورحضرت عُتْبَۃُ الغُلام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ساری زندگی ایسا ہی ہوتا رہا۔ ([1])

نہ کر رَد کوئی اِلتجا یااِلٰہی      ہو مقبول ہر اِک دُعا یااِلٰہی

رہے ذِکْر آٹھوں پَہَر میرے لب پر        تِرا یااِلٰہی تِرا یااِلٰہی

(وسائلِ بخشش مُرمَّم ، ص۱۰۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!جب حضرتعُتْبَۃُ الغُلام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے  توبہ کی اور بارگاہِ الٰہی میں  دُعا اوراستغاثہ   پیش کیا تو آپ  کی تینوں دعائیں قبول ہوئیں اور آپ کو اللہکریم کی بارگاہ میں مقام ومرتبہ حاصل ہوا اورآپ ربِّ کریم کےمحبوب  بندوں میں شامل ہوگئے۔ یقیناًدُعاکےبےشمارفضائل و برکات ہیں ، دُعا بندےکو رب کےقریب کر دیتی ہے ، دُعاافضل ترین عبادت ہے۔

       یاد رکھئے! جس طرح تمام عبادتوں کے کچھ نہ کچھ شرائط و آداب ہوتے ہیں ، جن پر اُن عبادات کے قَبول و دُرست ہونے کا دار ومدار ہوتا ہے ، اسی طرح دُعا کے بھی کچھ آداب ہیں ، دُعا ؤں کی قبولیت میں اُن آداب کو ایک خاص اَہمیت حاصل ہے ، اگر دُعامیں اُن آداب کا خیال رکھا جائے تو قبولیتِ دُعا کے اِمْکانات بڑھ جاتے ہیں ، لہٰذا اگر ہم چاہتی ہیں کہ ہماری دُعائیں بارگاہِ الٰہی میں مقبول ہوجائیں تو ہمیں چاہئے کہ دُعا کے آداب کا خاص خیال رکھا کریں۔ چُنانچہ

آدابِ دعا

       والدِ اعلیٰ حضرت ، حضرتِ علامہ مولانا نَقی علی خانرَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ نے دُعا کے موضوع پر ایک بہترین کتاب بنام “اَحسَنُ الوِعَاءلِآدَابِ الدُّ عَاء تحریر فرمائی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کی علمی وتحقیقی مجلس المدینۃ العلمیہ نےانتہائی محنت ولگن کے ساتھ اس کتاب کی تسہیل وتخریج  کاکام سرانجام دیااورفضائلِ دعاکےنام سے شائع کیا۔ یہ کتاب دعاسےمُتَعلِّق تمام احکام کی جامع ہونےکے ساتھ ساتھ کئی قرآنی آیات کی تفسیر ، احادیث کی تشریح ، نہایت اَہم عقائدکی تحقیق اور اَہم وضاحتوں کے ساتھ ایک زبردست علمی شاہکار ہے۔ اس کتاب کامطالعہ ہر اسلامی بہن کے لیے بھی بےحدمفید ہے۔ لہٰذا اس کتاب کومکتبۃ المدینہ سے ہدیّۃً حاصل کیجئےاور اس کو پڑھئے۔ آئیے! اس کتاب سےدعا کے کچھ آداب اور ان سے حاصل ہونے والے ایمان افروزنِکات سنتی ہیں :

دُرُودِ پاک پڑھئے

 



[1]    مکاشفۃ القلوب ،  الباب الثامن فی التوبۃ ،  ص۲۸ ،  ۲۹۔ نیکی کی دعوت ، ص۴۰۶