Book Name:Dua K Fazail o Adaab

سے داخل ہونے کی اور نکلنےکی بھلائی مانگتی ہوں ، اللہ پاک کے نام سے ہم (گھر میں)  داخل ہوئیں اور اسی کے نام سے باہر آئیں اور اپنے ربِّ کریم پر ہم نے بھروسا کیا۔ ([1])دعا پڑھنے کے بعد گھر والوں کو سلام کریں پھر بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کریں اس کے بعد سورۃُ  الْاخلاص شریف پڑھئے۔ اِنْ شَآ ءَاللہ!  روزی میں بَرکت اور گھریلو جھگڑوں سے بچت ہوگی ، ٭اگر ایسے مکان (خواہ اپنے خالی گھر)میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہئے : اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْن ترجمہ : “ہم پر اور اللہکریم کے نیک بندوں پر سلام “تو فِرِشتے اس سلام کاجواب دیں گے۔ ([2])یا اس طرح کہے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ (یعنی یا نبی آپ پر سلام ) کیونکہ حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی رُوح مُبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرما ہوتی ہے۔ ([3]) ٭جب کسی کے گھر میں داخل ہونا چاہیں تو  اِس طرح کہئے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم کیا میں اندر آسکتی ہوں؟ ٭اگر داخلے کی اجازت نہ ملے تو  بخوشی لوٹ جائیے ہوسکتا ہے کسی مجبوری کے تحت اجازت نہ دی ہو۔

       طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دوکُتُب ، بہارِ شریعت حصّہ16(312صفحات) اور 120 صَفَحات کی کتاب “سنتیں اور آداب “ اور اَمیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے “101 مَدَنی پھول “ اور “163 مَدَنی پھول “ہدِیّۃًحاصِل کیجئے اور پڑھئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد



[1]    ابوداود ،  کتاب الادب ، باب ما یقول الرجل اذا دخلالخ ،  ۴  / ۴۲۰ ،  حدیث :  ۵۰۹۶

[2]    ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحۃ ، فصل فی البیع ، ۹ /  ۶۸۲

[3]    بہارِشريعت ، ۳ / ۴۵۳ ، حصّہ : ۶ا