Book Name:Dua K Fazail o Adaab

دُعائیں کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعائیں قبول نہ ہونےکی وجہ

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!یادرکھئے!ربِّ کریم سےمانگی گئی دُعائیں رائِگاں نہیں جاتیں ، بالفرض اگر ہماری کوئی دُعاقبول نہ ہو تو اسے اپنا قصور ہی سمجھا جائے اور غور کرنا چاہئےکہ کس وجہ سے ہماری دعائیں قبول نہیں ہورہیں ، ہمیں دعا مانگنا نہیں آتی ، دُعاکےآداب نہیں آتےیا پھر ہم نےایسےاسباب اپنالیےہیں ، جن کی وجہ سے ہماری دعائیں قبول نہیں ہو تی ہیں۔ آئیے! قبولیت ِدعامیں رکاوٹ کےسب سے بڑے سبب کے بارےمیں سنتی ہیں : چُنانچہ

  گناہوں میں مبتلا  رہنا

       اعلی حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےوالدِگرامی مولانانقی علی خانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہدُعائیں قبول نہ ہونے کاسبب بیان کرتے ہوئےفرماتے ہیں : گناہوں سےتلوُّث (یعنی گناہوں میں مبتلا رہنا)

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!دُعاقبول نہ ہونےکےاس سبب پر ہمیں غورو فکرکرنا چاہئےکہ ایک طرف  ہم گناہوں میں مبتلا ہیں اور دوسری طرف دعاؤں کے قبول نہ ہونے پرہم شکوہ و شکایت کرتیں اور دُعاقبول نہ ہونے پر طرح طرح کی باتیں بناتی ہیں کہ نہ جانےہم سےایسی کون سی خطا ہوگئی جس کی ہمیں سزا مِل رہی ہے۔

       اگرپوچھاجائےکہ آپ نَماز تو پڑھتی ہی ہوں گی؟تو شاید جواب ملے : نہیں۔ دیکھا آپ نے! زَبان پر تو بے ساختہ جاری ہورہا ہے ، نہ جانےکیاخَطا ہم سے ایسی ہوئی ہے؟ جس کی ہم کو سزا مِل رہی ہے!اورنَماز میں غَفلت تو نظر ہی نہیں آرہی !گویا نَماز نہ پڑھنا تو (مَعَاذاللہ) کوئی گُناہ ہی نہیں ہے۔

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!ابھی بھی وقت ہےاپنے گناہوں سے توبہ کر لیجئے ، نیک اعمال اورنمازوں کی پابندی شروع کردیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! نیکیاں کرنے اور عبادت کابیج  بونے کا مہیناجاری و ساری ہے ، اس مہینے میں خوب خوب نیکیاں کر لیجئے ، آج سے ہی فرائض کے ساتھ ساتھ نوافل پر کمر باندھ لیجئے ، نفلی روزے رکھئے اور ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب کی بہاریں لوٹنے والی بن جائیے۔ اس مہینےکی جہاں بےشمار برکتیں ہیں  وہیں اس مہینےکی15تاریخ کوحضرت اِمام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کاعُرس منایا جاتا ہے۔ آیئے! اپنےدل میں نیکیوں کاجذبہ بیدارکرنے کے لئےآپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرتِ مُبارکہ  کا مختصرذکرِ خیرسنتی ہیں : چُنانچہ  

تذکرۂ حضرتِ امام جعفر صادق 

            حضرتِ امام جعفرصادِقرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی وِلادت17ربیع الاوّل83ہجری پیر شریف کےدن مدینۃ المنورہ میں ہوئی۔ حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی کُنْیَت ابو عبداللہ اور ابواسماعیل جبکہ لقب صادق ، فاضل اور طاہر ہے۔ حضرت امام جعفر صادق