Book Name:Khuwaja Ghareeb Nawaz

بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید یا طالب ہوجانا چاہئے۔ یہ وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نےفرائض و واجبات ، سُنّتوں اور مستحبات پر عمل کر کےنیکی کی دعوت کی ایسی دُھومیں مچائی ہیں کہ ان کی بَرَکت سے لاکھوں مسلمانوں کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی ، جو بے نمازی تھے پانچ وقت کے نمازی بلکہ کچھ خوش نصیب مسجدوں کے امام بن گئے ، نگاہوں کا غلط استعمال  کرنے والے نگاہیں نیچی رکھنے کی سنّت پر عمل کرنے کی سعادت پانےلگے ، گانے سننے کےشوقین سُنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرے دیکھنے ، سننےکے عادی ہوگئے ، بے حیائی کی باتیں کرنے والے حمدِ الٰہی ، نعتِ مُصْطَفٰے اور منقبتِ اولیا پڑھنے اورسُن کر جُھومنے والے ہوگئے ، کئی مارڈن نوجوان مکے مدینے کی زیارت کے لیے بے قرار رہنے لگے ، مال کی مَحَبَّت میں گرفتارفکرِ آخِرت رکھنے والے بن گئے ، امیرِ اہلسنّت جیسی بزرگ ہستی کافیضان صرف مسلمانوں تک محدود نہیں رہا بلکہ اسلام کے اُجالے سے دُوراندھیروں میں بھٹکنے والے کثیر غیر مسلموں کو بھی نُورِ اسلام نصیب ہوا۔ امیرِ اہلسنت کی بنائی ہوئی مسجد بناؤ اور ایمان بچاؤ تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دِین کی خدمت کر رہی ہے۔ ہم سب بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں اور جتنا ہو سکے ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں شرکت کی سعادت حاصل کریں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول!رَجَبُ الْمُرَجَّب کا مبارک مہینا اپنا فیضان تقسیم کررہا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس مہینے  میں نفل روزے رکھنے کے بڑے فضائل و فوائد ہیں۔ پیارےآقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے اِرْشاد فرمایا : جس نے رَجَب  کاایک روزہ رکھا تو وہ ایک سال کے روزوں کی طرح ہوگا ، جس نے سات (7)روزے رکھے ، اُس پر دوزخ کے ساتوں دروازے بند کر دئیے جا ئیں گے ، جس نے آٹھ(8) روزے رکھے ، اُس کےلیےجَنَّت  کے آٹھوں دروازے کھول دیے جائیں گے ، جس نے دس(10) روزے رکھے ، وہ اللہ پاک سے جو کچھ مانگے گا ، اللہپاک اُسے عطا فرما ئے گااور جس نے پندرہ (15) روزے رکھے ، تو آسمان سے ایک اِعلان کرنے والااِعلان کرتا ہے کہ تیرے پچھلے گُناہ بَخش دئیے گئے ، پس تُو نئے سرے سےعمل شروع کر کہ تیری بُرائیاں نیکیوں سے بدل دی گئیں اورجو زائد کرے ، تو اللہ پاک اُسے اور زیادہ اَجْر دےگا۔                                               (شُعَبُ الْاِیمان ، ۳ / ۳۶۸  ، حدیث : ۳۸۰۱از فیضانِ سُنّت ، ص۱۳۶۵)

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!رَجَبُ الْمُرَجَّب کے روزے رکھنے والوں کے تو وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں۔ دُنیا میں چند دن کی تکلیف برداشت کرکے ماہِ رجب کے روزے رکھنے والے ، آخرت میں رَبّ کریم  کی رحمت کے مزے