Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat

سے بَرَکت حاصِل کی جاتی ہو۔ (جدالممتار علی ردالمحتار ، ۷ / ۶۵ ، مقولہ : ۴۶۸۳ از نیکی کی دعوت ص۳۲۹)* مُصافَحَہ کرتے (یعنی ہاتھ ملاتے ) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو ، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے ۔  (بہارِ شريعت حصّہ ۱۶ص۹۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

* مرغ کی بانگ سُن کر پڑھنے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کے مطابق “ مُرغ کی بانگ سُن کر پڑھنے کی دعا “ یادکروائی جائے گی۔ وہ دُعایہ ہے :

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ

(بخاری ، ۲ / ۴۰۵ ،  حدیث : ۳۳۰۳ ماخوذًا)

تَرْجَمَہ : یا الٰہی !  میں تجھ سے تیرے فضل کا سُوال کرتا ہوں ۔

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمدیار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مُرغ رَحمت کا فِرِشتہ دیکھ کر بولتا ہے ، اس وقت کی دعا پر فرشتے کے آمین کہنے کی اُمید ہے ۔ (مرآۃ المناجیح ، ۴ / ۳۲)

(مَدَنی پنج سورہ ، ص۲۱۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات (

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی