Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat

مدنی انعام نمبر53کی ترغیب

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اپنے گھروالوں ، پڑوسیوں اورعام مسلمانوں کے ساتھ حُسنِ اخلاق سے پیش آنے کاجذبہ پانے ، فَیضانِ صِدِّیقِ اکبر سے فیضیاب ہونے ، اچھے اَخلاق کی لازوال دَولت پانے اوراچھی صحبت کے فیضان سے مالا مال ہونے کے لئے عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمیں مسلمانوں کی غمخواری کرنا سکھاتا ہے ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جو ہمیں مَدَنی انعامات کا تحفہ عطا فرمایا ہے اس میں بھی اس بات کی ترغیب دلائی ہے ، چنانچہ اسلامی بھائیوں کے 72مَدَنی انعامات میں سے 53 واں مَدَنی انعام ہے :

 کیا آپ نے اس ہفتے کم ازکم ایک مریض یا دُکھیارے کے گھر یا اسپتال جاکر سُنّت کے مطابق غمخواری کی؟ اور اس کو تحفہ(خواہ مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ یا پمفلٹ)پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تعویذاتِ عطّاریہکے استعمال کا مشورہ دیا؟۔

لہٰذا اے عاشقانِ رسول!72مَدَنی انعامات خصوصاً اس مَدَنی انعام کر مضبوطی سے تھام لیجئے ، اس پر عمل کرتے ہوئے اپنے رشتے داروں ، پڑوسیوں اور دیگر عاشقانِ رسول کی غمخواری کرتے رہئے ، ان کی خیرخیریت پوچھتے رہئے ، ان کے حقوق ادا کرتے رہئے ، ان کے دکھ درد میں شریک رہئے ، اگر وہ مقروض ہوں تو ان کا قرض اُتروانے کے لئے ان کے ساتھ مالی تعاون کیجئے ، اگر وہ بیمار ہوجائیں تو ان کی عیادت کیجئے بلکہ تعویذاتِ عطاریہ کے بستے سے تعویذ لاکر خود پیش کیجئے ، اگر ان کے یہاں  کوئی فوت ہوجائے تو تعزیت کرنے جائیے ۔ اللہ کریم امیرُالمؤمنین حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے