Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat

   .7ارشادفرمایا : جو اللہ پاک کی رِضا کی خاطِر صَدَقہ کرے تو وہ (صَدَقہ) اُس کے اور آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے۔ (مجمع الزوائد ، کتاب الزکاة ،  باب فضل الصدقة ، ۳ /  ۲۸۶ ،  حدیث :  ۴۶۱۷)

   .8ارشادفرمایا : بے شک صَدَقہ ربّ کریم کے غضب کو بُجھاتا اور بُری مَوْت کو دُور کرتا ہے۔

(ترمذی ،  کتاب الزکاۃ ،  باب ما جاء فی فضل الصدقة ،  ۲ /  ۱۴۶ ،  حديث : ۶۶۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! جو اللہ پاک کی راہ میں اِخْلاص کے ساتھ   صَدَقہ کرتا ہے ، اللہ پاک اُس کو ضرور اَجْر عطا فرماتا ہے۔ لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ وقتاً فوقتاً اللہ   پاک کی راہ میں حسب ِتوفیق ضرور صَدَقہ کِیا کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ ہمیں اس کی بے شُمار دینی و دُنیاوی برکتیں حاصِل ہوں گی۔ اللہ پاک کی راہ میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کی اَہمیّت و فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ خُود ہمارے پیارے ربِّ کریم نے قرآنِ کریم میں صَدَقہ و خَیْرات کرنے کا حکم اِرْشاد فرمایا اور مختلف مقامات پرصَدَقہ و خَیْرات کرنے والوں کی تعریف وتوصیف بھی  فرمائی ، چنانچہ

  پارہ 1سورۃُ البَقَرہ کی آیت نمبر2اور3 میں ارشاد ہوتا ہے :

هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ(۲) الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ(۳) (پ۱ ، البقرۃ : ۳ ، ۲)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان : ڈرنے والوں کے لئے ہدایت ہے۔ وہ لوگ جو بغیر دیکھے ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے کچھ(ہماری راہ میں ) خرچ کرتے ہیں۔

مشہور مفسر قرآن حضرت علّامہ مفتیسَیِّد محمد نعیمُ الدین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  آیتِ مُبارکہ کے