Book Name:2 Mubarak Hastiyan

نہیں کہ ناجائز و حرام کاموں کا ارتکاب کیا جائے ، تَرَقّی اور کامیابی یہ نہیں کہ غیر مسلموں کے طورطریقے اپنائے جائیں ، تَرَقّی اور کامیابی یہ نہیں کہ اپنے دین کو پسِ پشت ڈال دیا جائے ، تَرَقّی اور کامیابی یہ نہیں کہ دین کے اَحْکامات کی سرِ عام دھجّیاں اُڑائی جائیں ، تَرَقّی اور کامیابی یہ نہیں کہ بے حیائی اور بے شرمی کو فَروغ دیا جائے ، تَرَقّی اور کامیابی یہ نہیں کہ گُناہوں کے فَروغ کےاسباب پیدا کئے جائیں ، تَرَقّی اور کامیابی یہ نہیں کہ مغرب کی اندھی اور تاریک تہذیب کو سینے سے لگایا جائے ، تَرَقّی اور کامیابی یہ نہیں کہ اسلام کی روشن اور سنہری تعلیمات کو فراموش کر دیا جائے۔ بلکہ ایک مسلمان کے لیےحقیقی تَرَقّی اورحقیقی کامیابی کیا ہوسکتی ہے اور کیا ہونی چاہیے؟آئیے!قرآنِ پاک سےسنتی ہیں کہ تَرَقّی اور کامیابی کیا ہے۔ چُنانچہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :

فَمَنْ  زُحْزِحَ  عَنِ  النَّارِ  وَ  اُدْخِلَ  الْجَنَّةَ  فَقَدْ  فَازَؕ-  (پ۴ ،  آل عمران : ۱۸۵)

تَرجَمۂ کنزُ الایمان : جوآگ سےبچا کرجنّت میں داخل کیا گیا وہ مراد کو پہنچا ۔

                             پیاری پیاری اسلامی بہنو!معلوم ہواکہ حقیقی کامیابی یہ ہےکہ بندے کو جہنم سے نَجات دے کر جنّت میں داخل کر دیا جائے۔([1])

                             اب ہمیں چاہیےکہ ہم اس کامیابی کو پانے کی کوشش کریں ، اپنے گھر والوں کا ذہن بنائیں اور انہیں اس طرف مائل کریں۔ اپنے گھر کےمَردوں کو نیکی کی دعوت دیں اور انہیں حکمتِ عملی سے دین کےاَحْکامات پر چلنے کی ترغیب دیں۔ اللہپاک ہمیں دین پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ شیخِ طریقت ، اَمِیرِ اہلِ سُنّت کیا ہی خوب دُعا فرماتے ہیں :

عبادت میں گزرے مری زندگانی                           کرم ہو کرم یاخُدا یاالٰہی

بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ                            گُناہوں سے ہر دم بچا یاالٰہی

(وسائلِ بخشش مُرمَّم ، ص ۱۰۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]    تفسیر صراط الجنان ، پ۴ ، آل عمران ، تحت الآیۃ : ۱۸۵ ، ۲ / ۱۱۲