Book Name:2 Mubarak Hastiyan

بے مثال خواتین کے اوصاف

               پیاری پیاری اسلامی بہنو!*یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جو بڑی نیک باز تھیں ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جو بڑی عبادت گُزار تھیں ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جو دین پر عمل کرنے والی تھیں ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جو اپنی شرم وحیاکی حفاظت کرنےوالی تھیں ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جو پوری زندگی  اللہکریم کی اطاعت و فرمانبرداری کرتی رہیں ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جومخلوق کو چھوڑ کر  خالق کی پیروی کرتی رہیں ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جو سیرت و کردار میں بھی بے مثال تھی اور زہد و تقویٰ میں بھی بے مثال تھیں ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جو اللہ کریم سے بھی مَحَبّت کرتی تھیں اور اس کےرسول عَلَیْہِ السَّلَامسے بھی مَحَبّت کرتی تھیں ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جو نہ زَیب و زِینت میں مصروف رہتیں اور نہ مال و دولت کے پیچھے جاتیں تھیں ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جنہوں نے اپنے کردار سےپوری اُمّت کو درس دیا کہ خواتین کی زندگی کیسی ہونی چاہیے۔ *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ خواتین دین کی ترویج و اشاعت میں کس طرح حصہ لے سکتی ہیں۔ *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جو  اس اُمّت کی اسلامی بہنوں کے لیے رول ماڈل بنی ہیں ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جنہیں دیکھ کر ہم کہہ سکتی ہیں کہ آج کی خواتین کو ایسا ہونا چاہیے ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جنہوں نے اپنے کردار سے بتایا کہ ایک عورت کو بیوی کی صورت میں کیسا ہونا چاہیے ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جنہوں نے اپنے کردار سے بتایا کہ ایک عورت کا ماں کی صورت میں کیسا کردار ہوناچاہیے ، *یہ ہیں وہ بے مثال خواتین جنہوں نےاپنے کردار سے بتایا کہ ایک عورت کو بیٹی کی صورت میں کیسا ہونا چاہیے؟

دامن کا دھاگہ

                             آج اگر ہم اپنے معاشرے میں پائی جانے والی خواتین کےاحوال کاجائزہ لیں تواندازہ ہوگاکہ آج کی خواتین ان بے مثال خواتین کی سیرت کو فراموش کر چکی ہیں ، آج کی خواتین پہلےکی بے مثال خواتین کے کردار سے مُنہ موڑ چکی ہیں۔ افسوس! صد افسوس! آج کے اس پُرفِتَن دَور میں خواتین کو مختلف انداز سےبے حیائی ، بے راہ رَوِی ، بے پردگی ،