Book Name:Iman ke Salamti

ہے۔  ٭ اُس (جہنّم)میں مختلف طبقات و وَادیاں اور کنوئیں ہیں، بعض وادیاں ایسی ہیں کہ جہنم بھی ہر روز ستّر مرتبہ یا زیادہ اُن سے پناہ مانگتا ہے، یہ خود اس مکان کی حالت ہے، اگر اس میں اور کچھ عذاب نہ ہوتا تو یہی کیا کم تھا!مگر کفّارکی سَرْزَنِش کے لیےاَور طرح طرح کے عذاب مہیّا کیے، ٭ لوہے کے ایسے بھاری گُرزوں سے فرشتے ماریں گے کہ اگر کوئی گُرز زمین پر رکھ دیا جائے تو تمام جن و انس جمع ہو کر اُس کو اُٹھا نہیں سکتے، ٭کفّار جان سے عاجز آکرباہم مشورہ کر کے مالک عَلَیْہِ السَّلَام داروغۂ جہنم (جہنم کے محافظ) کو پکاریں گےکہ اے مالک (عَلَیْہِ السَّلَام )! تیرا رَبّ ہمارا قصہ تمام کر دے، مالک عَلَیْہِ السَّلَام ہزار برس تک جواب نہ دیں گے،ہزار برس کے بعد فرمائیں گے: مجھ سے کیا کہتے ہو، اُس سے کہو جس کی نافرمانی کی ہے!  ہزار برس تک رَبُّ العزّت کو اُس کی رحمت کے ناموں سے پکاریں گے،وہ ہزار برس تک جواب نہ دے گا،اس کے بعد فرمائے گا تویہ فرمائے گا:دُور ہوجاؤ! جہنم میں پڑے رہو! مجھ سے بات نہ کرو! ٭اُس وقت کفّار ہر قسم کی خیرسے نااُمید ہو جائیں گے اور ٭گدھے کی آواز کی طرح چلّا کر روئیں گے، ٭ابتداءً  آنسو نکلے گا، ٭جب آنسوختم ہو جائیں گےتو خون روئیں گے، ٭روتے روتےگالوں میں خندقوں کی مثل گڑھے پڑ جائیں گے، ٭ رونے کا خون اور پیپ اس قدر ہو گا کہ اگر اس میں کشتیاں ڈالی جائیں تو چلنے لگیں (اَلْاَمَان وَ الْحَفِیْظ)۔ ([1])

عزیزوں کے رُوپ میں ایمان پر ڈاکہ

پیاری  پیاری اسلامی بہنو! ہمیں دُنیا سے ایمان کوسلامت لے جانے


 

 



[1]بہار شریعت ، ۱/ ۱۶۵تا ۱۶۹،حصہ :۱ ملتقطا