Book Name:Iman ke Salamti

بھر ثابت قدم رہنےکی دُعائیں مانگیں، ٭اپنےایمان کی حفاظت و مضبوطی کے لئے علمِ دین بالخصوص ایمانیات و کُفریات کاضروری علم سیکھیں، ٭اپنےایمان کو علمِ دین کی روشنی میں شیطان سے بچائیں، ٭اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے بُروں کی صحبت سے دُور رہیں، ٭اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے زبان کو قینچی کی طرح چلانے کے بجائے اسے ذکر و دُرود اور صرف ضروری باتوں کے لئے استعمال کریں، ٭اپنے ایمان کو کُفر کے تمام خطرات سے بچائیں، ٭اپنے ایمان کو ایمان ضائع کرنے والے تمام کاموں سے بچائیں، ٭اپنے ایمان پر آخری دم تک استقامت کے لئے نماز و روزے اور شریعت کی پابندی کریں، ٭اپنے ایمان پر استقامت کےلئےاللہ پاک اور اس  کے پیارے محبوب کی رضا والے کام کرتی رہیں،٭اپنے ایمان پر استقامت کے لئے اللہ پاک اور رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی و نافرمانی سے ہر دم بچتی رہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

                             پیاری  پیاری اسلامی بہنو!ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےبھی بارہا دامنِ اسلام سے وابستہ ہونے والوں کو اسلام ہی کے نُورمیں رہنے،کُفرکی تاریکیوں سے بچنے اور کُفر سے ہمیشہ بیزار رہنے کی ترغیب دلائی،چُنانچہ

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:تین خصلتیں ایسی ہیں جس میں ہوں گی وہ ان کے سبب ایمان کی مٹھاس (Sweetness)پالے گا(1)جس کے نزدیک اللہ پاک اور اس کےرسول(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)دوسروں سے زیادہ محبوب ہوں۔ (2)جو کسی بندے سے مَحَبّت کرے اور اس کی مَحَبّت صرف اللہ پاک کے لئے ہو اور (3)وہ