Book Name:Nekiyan Chupayye

صرف اور صرف اللہ کریم کی رضا کی خاطر نیکیاں کرتے ہیں، ٭اللہ کریم کے مقبول بندوں کی آنکھیں رات کی تاریکی میں بھی خوفِ خدا و خوفِ آخرت کے سبب آنسوؤں سے تَر رہتی ہیں،٭اللہ کریم کے مقبول بندے ساری ساری رات نیکیوں میں مشغول رہنے کے باوجود بھی اپنی نیکیوں کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہونے دیتے، ٭اللہ کریم کے مقبول بندوں کی صحبت میں رہنے والوں کو بھی بعض اوقات ان کی نیکیوں کا پتا نہیں چل پاتا، اَلْغَرَض ! اللہ پاک کے مقبول بندوں کا بس یہی ذہن بنا ہوا ہوتا ہے کہ ان کی نیکیوں کا علم صرف رَبِّ کریم کو ہو کیونکہ وہ اس کی رضا کے لئے ہی نیکیاں کرتے ہیں۔ اللہ کرے ہم بھی نیکیاں چھپانے والیاں بن جائیں، اللہ کرے ہماری نیکیوں کے بارے میں بھی کسی کو علم نہ ہوسکے۔ اللہ کرے ہمارے دل میں بھی اخلاص کا ایسا جذبہ پیدا ہوجائے کہ ہم بھی صرف اور صرف رَبِّ کریم کی رضا و خُوشنُودی کی خاطر عمل کریں۔ کیونکہ جو خُوش نصیب مسلمان اخلاص کے ساتھ عمل کرے گا اللہ کریم کے فضل و کرم سے اسے جنّت میں داخلہ نصیب ہوگا،چُنانچہ

اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کا انعام

اُمّت پر مہربان،محبوبِ رَحْمٰن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جب آخر ی زمانہ آئے گا تو میری امّت تین گروہ میں تقسیم ہو جائے گی۔ایک گروہ صرف اللہ پاک کی رضا کی خاطر عبادت کرے گا،دوسرا گروہ دکھاوے کے لیے اللہ پاک کی عبادت کرےگا اور تیسرا گروہ اس لیے عبادت کرےگا کہ وہ لوگوں کا مال ہڑپ کرجائے۔جب اللہ پاک قیامت کے دن ان کو اٹھائے گا تو لوگو ں کامال کھاجانے