Book Name:Khud Kushi Kay Asbab

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! صبر کی عادت بنانےکے لیے ضروری ہے کہ غُصّے کی عادت کو ختم کیا جائے۔ غصّہ ہی وہ مرض ہے جو صبر اور اس کے اجر سے محروم کر دیتا ہے۔ اس لیے اگر کوئی بات ہمیں بُری لگے یا ہماری طبیعت کے خلاف کوئی کام ہو جائے تو غُصّے میں آنے یا انتقامی کاروائی کا سوچنے کے بجائے مدنی انعام نمبر 23 پر عمل کرتے ہوئے شیطان کے وار کو ناکام بنانے کا ذہن بنانا چاہئے۔مدنی انعام نمبر23ہے:کیا آج آپ نے(گھر میں یا باہر)کسی پر غصّہ آ جانے کی صورت میں چُپ سادھ کر غصّہ کا علاج فرمایا یا بول پڑیں ؟نیز دَرگُزر سے کا م لیا یا اِنتقام(یعنی بدلہ لینے)کا موقع ڈُھونڈتی رہیں؟

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

خودکُشی کی دوسری وجہ ”معاشی پریشانیاں“

پیاری پیاری اسلامی بہنو!خود کشی کی طرف لے جانے والے کئی اسباب میں سے دوسرا بنیادی سبب مُعاشی پریشانیاں بھی ہیں۔ آسائشوں ، عُمدہ غذاؤں ،شادِیوں وغیرہ کے موقعوں پر فُضول خر چیو ں ، گھر کی سجاوٹوں،مہنگے مہنگے کپڑوں، بہترین مستقبل کی خاطر زِیادہ سے زِیادہ رقم کی طلب اور امیربن جانے کے سنہرے  خواب بھی خود کُشی کے اسباب ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ مال“انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے۔جب تک ضرورت  کے مطابق مال موجود رہے، زندگی مسکراتی ہوئی گزرتی ہے، لیکن جب جیب خالی ہونے لگے اورطلوع ہونے والا سورج ایک نیا خرچہ لئے ظاہر ہو تو زندگی کی گاڑی کا پہیہ رکنے لگتا ہے۔ ایسے میں کبھی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قرض جیسے کانٹے داردرخت تلے  بھی پناہ لینی پڑتی ہے یعنی  ضروریات پوری کرنے کے لیے قرض کا بوجھ اُٹھانا پڑتاہے۔پھر یہ درخت اپنی جڑیں پھیلاکر اس طرح سے مضبوط کرتا ہے کہ  بعض کمزور ذہن کے لوگ خود کشی کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔بچوں کے اسکول اور ٹیوشنز کی بھاری فیسیں، گھر کے بڑھتے ہوئے اخراجات، بجلی اور گیس کے بلز، مالک مکان اور قرض خواہوں کے تقاضے کبھی انسان کوا یسے بند کمرے میں دھکیل دیتی ہیں کہ جہاں نجات صرف خُودکشی کی صورت میں دکھائی دے رہی ہوتی ہے۔

فکرِ معاش کا علاج قناعت ہے

اگر رَہنے سَہنے، کھانے پینے وغیرہ میں حقیقی سادَگی اپنانے کاذِہن بن جائے تو تھوڑی آمَدَنی پر گزارہ کرنا  ممکن ہے اور اس سبب سے شاید کوئی بھی مسلمان خودکُشی جیسا حرام اوردوزخ میں لےجانے والا کام نہ کرے ۔یاد رکھئے! انسانی خواہشات سمندر سے زیادہ گہری اور زمین و آسمان سے زیادہ کشادہ ہیں۔ خوش نصیب ہیں وہ اسلامی بہنیں جو اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے قناعت اپنا کراپنی خواہشات کو قابو کرکے پُرسُکون زندگی گزارتی ہیں۔٭قناعت اعلیٰ ترین انسانی خوبیوں میں سے ایک بہت پیاری خوبی ہے،٭قناعت اطمینان اور تسلی کا سبب ہے،٭قناعت ایک ایسا