Book Name:Khud Kushi Kay Asbab

مسلمان دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائےتو اللہ پاک  اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے فضل و کرم سے مسلمانوں سے خودکُشی کی نُحُوست کا جڑ سے خاتِمہ ہو جائے۔(خود کشی کا علاج، ص۵۹ تا ۶۲ملخصاً)

یہ بات ذہن نشین کر لیجئے!  خود کُشی کرنے والے مسلمانوں کو ایصالِ ثواب کرنا جائز ہے ،

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پانی پینے کی سُنّتیں اور آداب

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”163مَدَنی پھول “سے پانی پینے کی سُنّتیں و آداب سنتی ہیں:پہلےفرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجئے:(1)اُونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں مت پیو،بلکہ دو(2)یا تین(3) مرتبہ(سانس لے کر) پیو،اورپینے سے قَبل پہلے بِسْمِ اﷲ پڑھو اور فراغت فارغ ہونےپر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہا کرو۔(تِرمِذی،۳/۳۵۲ ،حدیث:۱۸۹۲) ٭نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے برتن میں سانس لینےیا اس میں پھونکنے سے مَنْع فرمایاہے۔(ابوداود،۳/۴۷۴ حدیث: ۳۷۲۸ ) حکیمُ الاُمَّت  حضرتِ  مفتی احمد یار خانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہحدیثِ پاک کےتحت فرماتےہیں:برتن میں سانس لینا جانوروں کا کام ہے۔ سانس کبھی زہریلی ہوتی ہے ،اِس لیے برتن سے الگ مُنہ کر کے سانس لو ، (یعنی سانس لیتے وقت گلاس منہ سے ہٹا لو)گرم دُودھ یاچائےکوپُھونکوں سےٹھنڈا نہ کرو بلکہ کچھ ٹھہرو ، قدرے (یعنی کچھ)ٹھنڈی ہو جائے پھر پیو۔(مرآۃ المناجيح،۶/۷۷) البتّہ دُرودِ پاک وغیرہ پڑھ کربہ نیتِ شفا کی نیّت سے پانی پر دم کرنے میں حَرَج نہیں۔پینے سے پہلے بِسْمِ اللّٰہ پڑھ لیجئے۔٭ چُوس کرچھوٹے چھوٹے گُھونٹ پئیں،بڑے بڑے گُھونٹ پینے سے جِگر کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔٭پانی تین سانس میں پئیں۔٭بیٹھ کر اور سِیدھے ہاتھ سے پانی نوش کیجئے۔٭  لَوٹے وغیرہ سے وُضو کیا ہو تو اُس کا بچا ہوا پانی پینا 70 مرض سے شِفا ہے کہ یہ آبِِ زَم زَم شریف کی مُشابَہَت رکھتا ہے،ان دو (یعنی وُضو کا بچا ہوا پانی اور زم زم شریف)کے عِلاوہ کوئی سابھی پانی کھڑے کھڑے پینا مکروہ ہے۔ (فتاوی ٰرضویہ، ۴/۵۷۵ماخوذاً۔ فتاوی ٰرضویہ،۲۱/۶۶۹ماخوذاً)یہ دونوں پا نی  قبلہ رُو ہو کر کھڑے کھڑے پئیں۔پی چکنے کے بعداَلْحَمْدُ لِلّٰہکہیے۔٭ حضرت امام محمد غزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:بِسْمِ اللّٰہ پڑھ کر پینا شروع کرے پہلی سانس  کے آخِر میںاَلْحَمْدُ لِلّٰہ دوسرے کےبعداَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن اور تیسرے سانس کے بعداَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھے۔(اِحیاءُ الْعُلُوم،۲/۸)پی لینے کے چند لمحوں کے بعد خالی گلاس کو دیکھیں گی تو اس کی دیواروں سے بہہ کر چند قطرے پیندے میں جمع ہوچکے ہوں گے انہیں بھی پی لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد