Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

استقامت حاصل کرنے  کےطریقے

       پیاری پیاری اسلامی بہنو!کئی اسلامی بہنیں یہ شکوہ  کرتی نظرآتی ہیں کہ ہم عمل تو شروع کرلیتی ہیں لیکن اس میں استقامت حاصل نہیں کرپاتیں ،مثلاً کوئی اسلامی بہن نمازوں کی پابندی پر استقامت حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن چند دن کے بعد سستی ہو جاتی ہے۔ کوئی اسلامی بہن تلاوتِ قرآن پراستقامت حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن کچھ دن کےبعد پابندی نصیب نہیں ہوتی۔آئیے!ان امور پر استقامت حاصل کرنے کے طریقے سنتی ہیں۔

(1) سچی نیّت

       یادرکھئے!کسی بھی نیک عمل پراستقامت پانے کےلیے سب سے پہلےاستقامت کی سچی  نیت یعنی دل میں استقامت حاصل کرنے کا پختہ ارادہ ہونابہت ضروری ہے جب تک پختہ ارادہ نہیں ہوگااس وقت تک اِستقامت کاحصول بہت مشکل ہےاور جب نیّت مضبوط ہوجاتی ہےتو پھر استقامت  حاصل ہوجاتی ہے۔

 (2) بارگاہِ الٰہی میں دعا  

       کسی بھی نیک عمل کو شروع کرنےسے پہلے ربِّ کریم کی بارگاہ میں اس پر استقامت کی دعا مانگئے کہ دُعا دُنیا و آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،دعا ربِّ کریم  کے قُرْب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، دعا ربّ کریم کی بارگاہ سے مُرادیں پانے کا سبب ہے، دعا بخشش و مغفرت کا پروانہ حاصل کرنےکا بہترین  وظیفہ ہے۔دعا مَصائِب ومُشکِلات کے حل کا نہایت آسان ذریعہ ہے،دُعامانگنا ربِّ کریم کے پیارے بندوں کاطریقہ ہے،دعاایک بہترین عبادت ہے،دُعامانگنا پیارے آقا ، مدینے والے