Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلٰٓىٕكَةُ اَلَّا تَخَافُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ(۳۰) (پ۲۴، حم السجدۃ:۳۰) 

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:بےشک وہ جنہوں نےکہا ہمارا ربّاللہ ہے پھر اس پرقائم رہے اُن پرفرشتے اُترتےہیں کہ نہ ڈرو اور نہ غم کرو اور خوش ہو اُس جنّت پر جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا۔

       تفسیرِصراطُ الجنان میں ہے:بےشک وہ لوگ جنہوں نےاللہپاک کےربّ ہونے اور اُس کی وحدانیَّت کاقرارکرتےہوئےکہاکہ ہمارا ربّ صرف اللہپاک ہے،پھر وہ اس اقراراوراس کے تقاضوں پر ثابت قدم رہے ان پر اللہ پاک کی طرف سے فرشتے اترتے ہیں اور انہیں یہ بشارت دیتے ہوئےکہتے ہیں کہ تم آخرت میں پیش آنے والےحالات سے نہ ڈرو اور اہل و عیال وغیرہ میں سے جو کچھ پیچھےچھوڑ آئے اُس کاغم نہ کرو اور اُس جنّت پر خوش ہوجاؤ جس کا تم سےدنیا میںاللہپاک کے رسولوں کی مقدّس زبان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔(تفسیر صراط الجنان،پ۲۴،حم السجدہ،تحت الآیۃ:۳۰،۸/۶۳۱)

اِستقامت دِین پر مجھ کو عطا فرمائیے

یَارَسولَ اللہ برائے آلِ یاسِر یانبی!

(وسائلِ بخشش مُرَمَّم،ص۳۷۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کردہ آیتِ کریمہ سےاِستقامت کی فضیلت و اہمیت معلوم ہوئی،کیونکہ صاحبِ استقامت ایمان والوں پرربِّ کریم کےفرشتے نازل ہوتےہیں، صاحبِ استقامت اسلامی بہن ہی ترقی کرتی ہے۔صاحبِ استقامت اسلامی بہن کبھی ناکام نہیں ہوتی۔ صاحبِ استقامت اسلامی بہن اپنی مَحبوب اشیاءکی قربانی دینےمیں بھی پیچھےنہیں رہتی ،صاحبِ استقامت اسلامی بہن حالات دیکھ کرلڑکھڑاتی نہیں،صاحبِ استقامت اسلامی بہن تکالیف کےطوفانوں میں ڈگمگاتی نہیں