Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! کامیابی ایسی  منزل ہےجس کی خواہش ہراسلامی بہن کے دل میں ہوتی ہے،دُنیاوی  مُعاملات ہویا آخرت کے مُعاملات ،اَلغرض! ہر ایک  زندگی کے ہرموڑ پر  کامیاب ہوناچاہتی ہےاوریہ سوچتی ہےکہ کامیابی اس کےقدم چومے،کبھی بھی نا کامی اس کامقدرنہ بنے۔ یادرکھئے! کسی  بھی مَقْصدمیں کامیابی کےلئےاِستقامتحاصل  کرناضروری ہے،آج کےبیان میں ہم اِستقامت کیاہے؟ کامیابی کےلئےاِستقامت کیوں ضروری ہے؟اِستقامت حاصل کرنے کے فَوائد، قُرآنِ کریم اوراحادیثِ طیّبہ میں اِستقامت حاصل کرنے کےطریقے،اللہوالوں  کی اِستقامت کے واقعات اور اِستقامت کی راہ میں حائل  ہونےوالی رکاوٹوں کےمتعلق سُنیں گی ،اللہ پاک  ہمیں سارا بیان اچھی  اچھی نیّتوں اورمکمل توجّہ کےساتھ سننا نصیب فرمائے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

          آئیے!سب  سے پہلےایک واقعہ  سنتی ہیں،چنانچہ

یہ اک جان کیا ہےاگر ہوں  کروروں