Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

مدنی ماحول سے وابستہ  ہوجائیے

پیاری پیاری اسلامی بہنو!دُنیاکی محبت سےپیچھاچھڑانے،فکرِآخرت کاذہن بنانے اور نیکیوں پراستقامت پانےکےلیےاچھےماحول کاہونابہت ضروری ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول دیگر کئی گناہوں سمیت  دنیا  کی محبت دل سے نکالنے اور نیکیوں پر ثابت قدم  رہنے  کا ذہن دیتا ہے،آپ بھی اس مدنی ماحول سےہردم وابستہ رہئے، دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرےمیں اجتماع شرکت کی عادت بنائیے اور غوروفکر کرنے کے طریقوں  پر عمل کرکے اپنی دنیاوآخرت کو سنوارئیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور توکل و قناعت کے چند آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے: جس نےمیری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نےمجھ سےمَحَبَّت کی اورجس نےمجھ سےمَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرےساتھ ہوگا۔  ( مشکاۃ ،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵)

توکل وقناعت کے چند نکات

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!توکل وقناعت کےبارےمیں چند نکات سننےکی سعادت حاصل کرتی ہیں۔ پہلے2فرامینِ مُصطفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا: قناعت کبھی  نہ خَتْم ہونےوالاخزانہ ہے۔(الزھد للبیھقی،الجزء الاول من كتاب…الخ،ص۸۸،حدیث:۱۰۴) (2)فرمایا:بے شک کامیاب ہو گیاوہ شخص جو اِسلام لایا اور اُسے بَقَدرِ  کِفایت رِزْق دِیا گیا اوراللہ پاک نے اُسے جو کچھ