Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

میں جلا یا اور مسلمان ہوئے۔ اس وقت غیر مسلموں  نے مجھ کو آگ کے جلتے ہوئے کوئلوں پر پیٹھ کے بل لٹا دیا، میری پیٹھ سےاتنی چربی پگھلی کہ کوئلے بجھ گئے اور میں گھنٹوں بے ہوش رہا،مگرربِّ کریم  کی قسم !جب مجھے ہوش آیاتو سب سے پہلےزبان سےکلمہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِنکلا۔ اَمِیرُ المَومِنِین حضرت عمررَضِیَ اللہُ عَنْہُنےآبدیدہ ہوکرفرمایا:اےخباب!قمیص اٹھاؤ! میں تمھاری اس پیٹھ کی زیارت کروں گا۔ یہ پیٹھ کتنی مبارک و مقدّس ہے جومحبّتِ رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بدولت آگ میں جلائی گئی ہے۔(الطبقات لابن سعد،رقم۴۳،خباب بن الارت، ۳/۱۲۳ماخوذا)

پیاری پیاری اسلامی بہنو!ذراسوچئے!صحابَۂ کرام عَلَیہِمُ الرِّضوَان نےاسلام کی سَربُلندی کیلئے کیسی کیسی قربانیاں دیں،طرح طرح   کی اذیتوں کوبرداشت کیا،مگر پھر بھی ان   کےصبر و استقامت میں کوئی کمی  نہیں آئی،یہی وجہ ہے کہ صَدیاں گُزرنے کے بعدبھی ان کی عظیم قُربانیوں اور ایمان  پر ثابت قدمی کے چرچے ہر طرف گُونج ر ہے ہیں۔ لوگوں کےدلوں میں ان کی محبت  موجیں مار رہی ہے،لوگ اپنے بچوں کےنام ان کے ناموں کی نسبت سے رکھتے نظر آتے ہیں،لہٰذا ہمیں بھی  چاہئےکہ ہم صرف باتیں بنانے ،فارغ بیٹھے رہنے، فُضولیات میں وقت گنوانےاور  حِیلے بہانے تراشنے کے بجائے عملی طور پر ان اللہوالوں کے نقش ِ قدم پر چلیں ، ربِّ کریم  کی ذات پر بھروسا کرکے اپنے اندر دِین کی خاطر قُربانیاں دینےاور اس راہ  میں آنےوالی مصیبتوں پرصبرکرکےاستقامت كی پیکربنیں۔

       مگرافسوس صدافسوس!فی زمانہ اگرہم غورکریں توہمیں گناہوں پراِستقامت حاصل ہے، ٭غیبت و چغلی کرنےپر استقامت حاصل ہے،٭دوسری اسلامی بہنوں کی دل آزاری کرنے پر استقامت حاصل ہے،٭ دوسری اسلامی بہنوں کے بارے میں بد گمانی کرنے پر استقامت حاصل ہے،٭گانے باجے، فلمیں ڈرامےدیکھنے پراستقامت حاصل ہے، ٭گالیاں دینے اورلڑائی جھگڑے