Book Name:Isteqmat Kamyabi Ka Raaz Hai

مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سنّت ہےاوردُعا گنہگار بندوں کے حق میں بہت بڑی نعمت و سعادت بھی ہے،دعا کسی  عمل میں کامیابی پانےکاذریعہ ہے،دعا مؤمن کا ہتھیار ہےاور جنگ بغیر ہتھیار کےلڑنا سمجھداری کا کام نہیں اورجنگ بھی وہ جو شیطان جیسے خطرناک دشمن کے خلاف ہو۔ لہٰذاکسی بھی نیک عمل پراستقامت  حاصل کرنے کےلئےدعاکی عادت بنانی چاہئے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(3) میانہ  روی  اختیار کریں  

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم استقامت حاصل کرنے کےطریقےسن رہیں تھیں، کسی  بھی  مقصدمیں  استقامت حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ جس عمل کو شروع کریں اس میں ابتداءً جلدی نہ کریں بلکہ اس  میں میانہ روی اختیار کریں ، پھر آہستہ آہستہ  اس میں اضافہ کرتی جائیں،کیونکہ جلدباز انسان بہت جلد ہی ہمت ہارجاتاہے،جس کی وجہ سےاس کام میں استقامت  حاصل  نہیں ہوتی ہے، لہذا اگر آپ استقامت حاصل کرنا چاہتی ہیں تو اس کام   میں میانہ روی اختیار کریں،مثلاً کوئی اسلامی بہن روزانہ تلاوتِ قرآن کرنےپراستقامت حاصل کرنا چاہتی ہےتو اسے چاہئےکہ ابتداءًایک ، دو  رکوع کی تلاوت کی عادت بنائے پھر اسی پر عمل کرتی رہے، جب دیکھے کہ اب یہ میرا معمول بن چکا ہے تومزید ایک رکوع کااضافےکردے اور روزانہ  کچھ نہ کچھ بڑھاتی جائے تو  اس طرح استقامت پانے میں کامیابی حاصل ہوجائے گی اور تلاوت قرآن کریم کی عادت بن جائےگی۔

دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت                  رہوں   بَاوُضو  سدا   یاالٰہی

(وسائلِ بخشش مُرَمَّم،ص۱۰۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد