Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

توجہ کے ساتھ سُنیے وہ طریقہ کون سا ہے؟جی ہاں!وہ طریقہ ہے مَدَنی چینل دیکھنا!!!ہم میں سے اِس وقت کئی ایسے عاشقانِ رسول ہو ں گے کہ جن کے گھروں میں مَدَنی چینل چلنے کی بَرَکت سے بہت ساری برکتیں ملنے کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کی تربیت بھی ہوئی ہوگی،جس گھر میں ابھی تک مَدَنی چینل نہیں چلایاکبھی کبھی چلتاہے ،وہ گھر والے بھی ایک بار مَدَنی چینل لگا کر تو دیکھیں ،اِس میں آخر وہ کونسی چیز ہے جس کی بَرَکت سے اِتنی ساری برکتیں ملتی ہیں،آپ جب بھی مَدَنی چینل لگائیں گے یا توتلاوتِ قرآن کی آواز آرہی ہوگی،یانعتِ مُصْطَفٰےکے  ترانے گُونج رہے ہوں گے،کبھی حلال وحرام کے مسئلے بیان ہو رہے ہوں گے،کبھی سُنّتوں بھرے بیان کے ذریعے نیکی کی دعوت دی جارہی ہوگی ، اَلْغَرَض!مَدَنی چینل ہروقت،دن ہویا رات ہمیں اورہمارے بچوں کو کوئی نہ کوئی نیکی کی بات بتائے گا،اچھی چیز سکھائے گا،ہم ایک بارگھر میں مَدَنی چینل لگائیں تو  سہی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نے الیکٹرونک میڈیا کی دنیا  میں ایک اور شاندار انقلابی کارنامہ انجام دیا ہے،وہ عظیمُ الشَّان کارنامہ اور خوشی کی بات یہ ہے کہ یکم ربیعُ الاوّل1441 سنِ ہجری بمطابق30اکتوبر2019 عیسوی سے مَدَنی چینل پر بچوں کے لئےKids Madani Channel  کے نام سے خصوصی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے،جس کا دورانیہ پاکستانی وَقْت کے مطابق روزانہ شام 4 بجے سے لے کر 6 بجے تک ہوتا ہے۔لہٰذا موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے بچوں بچیوں کو دو گھنٹے کی یہ مختصر سی نشریات ضرور دکھائیے اور اس کی برکتیں پائیے۔بالفرض کسی عَلاقے میں مَدَنی چینل چلنے کے حوالے سے کوئی مسئلہ (Problem) ہوتومُتَعَلِّقَہ شعبے کے ذِمہ داران سے رابطہ کیجئے۔

اس کے علاوہاَلْحَمْدُلِلّٰہ امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بچوں کی مَدَنی تربیت کے لئے بچوں کی سچی کہانیاں لکھی ہیں، جس میں بہت ہی پیارے پیارے عنوان