Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

  برکتیں پاتے تھے،چنانچہ

علامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی علمی خدمات

حضرت علامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اپنے وقت کے بہت بڑے عالِم و امام تھے، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے عِلْمِ قرآن،عِلْمِ حدیث،عِلْمِ فِقْہ، جُغْرافِیہ،عِلْمِ طِب،تاریخ ،تفسیر،عِلْمِ نُجُوم،حساب،لُغَت اور نحو وغیرہ کے علاوہ دیگر بہت سے عُلوم وفُنُون میں بھی شاندار کتا بیں لکھی ہیں،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی کتابوں کی تعداد تین سو (300)سے زیادہ بتائی جاتی ہے،جن میں کافی کتابیں کئی کئی جلدوں پر مُشْتَمِل  ہیں۔( مُقدمہ عیونُ الحکایات،حصہ ۱،ص۱۶ملتقطا و ملخصاً)

حضرت امام ابنِ قُدامہ حَنبلی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت امام ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اپنے زمانے میں خطابت کے اِمام تھے،مختلف عُلوم وفُنُون میں بہترین کتابیں لکھیں،پڑھاتے بھی تھے اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ حافظُ الحدیث بھی تھے۔(ایک لاکھ (100،000)احادیث مُبارَکہ سَنَدکے ساتھ یادکرنے والےخوش نصیب کوحافظُ الحدیث کہا جاتاہے)(مُقدمہ آنسوؤں کا دریا،ص۱۵)

آئیے!وَقْت کے اس عظیم امام علامہ ابنِ جوزی  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا ایک واقعہ سنتے ہیں، چنانچہ

غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی تفسیری مہارت

          حضرت حافظابُو الْعَبَّاس احمد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:میں علّامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کے ساتھ ایک مرتبہ حُضُور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے اجتماعِ غوثیہ میں حاضر ہوا ،ایک قاری نے قرآنِ کریم کی تلاوت کی،تلاوت کے بعد حُضُور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے بیان شروع کیا،جس میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تلاوت کی گئی آیاتِ مُبارَکہ میں سے ایک آیت کی تفسیر بیان کرتے ہوئے آیت کا ایک معنیٰ بیان