Book Name:Ghous-e-Pak Ki Shan-o-Azmat

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۲۱) (پ١ ، البقرہ  : ۲۱)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اے لوگو! اپنے ربّ کو پُوجو جس نے تمہیں اور تم سے اگلوں کو  پیدا کیا یہ امید کرتے ہوئے کہ تمہیں پرہیزگاری ملے۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ان آیاتِ مبارکہ میں عبادت کا واضح بیان ہے  اور ایک آیت میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ انسانوں اور  جِنّوں کو اللہ  پاک کی عبادت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور جب ہمارے خالق و مالک اللہ  کریم نے ہمیں ہماری پیدائش  کا مقصد(Purpose)بتا دیا ہے تو اب ہم پر بھی  لازم ہے کہ ہم اس مقصد کو پانے میں مصروف ہو جائیں  اور خوب خوب اللہ پاک کی عبادت کریں اور یہ بات بھی واضح ہے کہ جہاں عبادت کرنے کا حکم ہے ، وہاں عبادت کس طرح کرنی ہے ، اس کی رہنمائی بھی فرمائی گئی ، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم عبادت کرنے کے طریقے سیکھیں اور اس کے مطابق عبادت بجا لائیں ۔ مثلاً نمازِنفل پڑھنی ہے یافرض نمازپڑھنی ہے ، تب بھی اس کے حقوق ادا کرنے ہوں گے۔ تلاوتِ قرآن کے ذریعے عبادت کرنی ہے توقرآنِ کریم دُرست پڑھنا سیکھنا ہوگا ، فرض حج اداکرناہے توحج کے ضروری مسائل واحکام سیکھنے ہوں گے ، زکوٰۃ فرض ہونے کی صورت میں زکوٰۃ کے مسائل سیکھنے ہوں گے۔

       اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم سب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کرعلمِ دِین حاصل کرنے کے مختلف ذرائع اپنائیں مثلاًمدنی مذاکروں ، ہفتہ واراجتماعات میں اوّل تاآخرپابندی سے شرکت کی کوشش کریں ، قافلوں میں سفر کریں ، مدنی انعامات پر عمل کریں ، درس و بیانات میں شرکت کریں اور عاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر 12 مَدَنی کاموں میں حِصَّہ لیجئے اور اپنی قَبْر و آخرت کو سنوارنے کی کوشش کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد