Book Name:Taqat-e-Mustafa

ہے اور جو بھلائی حاصل کرنے کی کوشش کرے اسے بھلائی دی جاتی ہے اور جو شرسے بچنا چاہتا ہے، اسے بچایاجاتا ہے۔ (تاریخِ مدینةدمشق،الرقم:۲۱۶۲،رجاء بن حیویہ،۱۸/ ۹۸) 

(3)فرمایا:پانچ کام انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَامکی سنّت  ہیں، ان میں سے ایک تَحَمُّل  مزاجی بھی ہے۔ (موسوعة الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الحلم ،۲/ ۲۴،حدیث : ۶)

(4)فرمایا:بے شک انسان  بُردباری کی وجہ سے روزہ دار اور شب بیدار کا درجہ پالیتا ہے ۔(موسوعة الامام ابن ابی الدنیا،کتاب الحلم،۲/ ۲۷، حدیث : ۸ ملتقطاً)

(5)فرمایا:جو کسی مسلمان کی غَلَطی کو مُعاف کرے گاقِیامت کے دن اللہ پاک اُس کی غَلَطی کو مُعاف فرمائے گا ۔(ابن ماجه،کتاب التجارات،باب الاقالة،۳/۳۶،حديث:۲۱۹۹)

کردو مالا مال آقا دولتِ اَخْلاق سے                                         خُلق کی دولت سے یہ محروم و بدگُفتار ہے

(وسائلِ بخشش مُرمَّم،ص۴۷۱)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

            پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم اپنےپیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی جسمانی طاقت کےبارے میں سُن رہی تھیں۔ جس طرح دوسرے خصائص میں آقا عَلَیْہِ السَّلَام کا کوئی ثانی نہیں تھا اسی طرح جسمانی طاقت میں بھی آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام بے مثل و بے مثال تھے۔آئیے اسی بارے میں ایک اور واقعہ سنتی ہیں:

چٹان کا ٹوٹنا

مشہورصحابیِ رسول حَضْرت جَابِررَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بَیان کرتے ہیں کہ (غَزوَۂ خَنْدق کے موقع پر) خَنْدق کھودتے وَقْت اچانک ایک ایسی چَٹان  نُمودار ہو گئی جو کسی سے نہ ٹُوٹتی تھی۔ جب ہم نے بارگاہِ رِسَالَت