Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

       مشہور مفسر قرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاس آیتِ مُبارکہ کے تحت فرماتے ہیں: معلوم ہوا کہ کامیاب زندگی وہی ہے جو اُن کے نقشِ قدم پر ہو، اگر ہمارا جینا، مرنا، سونا، جاگنا، حضور (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کے نقشِ قدم پر ہوجائے تو یہ سارے کام عبادت بن جائیں۔(نور العرفان، پ۲۱، الاحزاب، تحت الآیۃ:۲۱)

                        صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سنتوں پر عمل کرنے کی بَرکات

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! یہ حقیقت ہے کہ جو لوگ اٹھنےبیٹھنے،چلنے پھرنے، سونے جاگنے،کھانے پینے اور گفتگو کرنے میں پیارے پیارے آقا،مدینے والے مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں کو اپناتے ہیں تو ربِّ کریم کی رحمتیں ان پر چَھما چَھم برستی ہیں، کیونکہ ٭سُنَّتوں پرعمل کرنے والوں کو ربِّ کریم کی رضا نصیب ہوتی ہے،٭ سُنَّتوں پرعمل کرنےوالوں کا شمار ربِّ کریم کے پسندیدہ بندوں میں ہوتا ہے،٭سُنَّتوں  پرعمل کرنےوالوں کو خوفِ خُدا نصیب ہوتا ہے،٭سُنَّتوں پر عمل کرنے والوں کو فکرِآخرت کا ذہن نصیب ہوتاہے،٭سُنَّتوں پرعمل کرنے والوں کوحقیقی محبتِ رسول نصیب ہوتی ہے،٭سُنَّتوں پرعمل کرنےوالوں کو کئی شہیدوں کا اجروثواب حاصل ہوتا ہے،٭سُنَّتوں پرعمل کرنےوالوں کودونوں جہاں میں کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں، ٭سنتوں پر عمل کرنے والوں کو پیارے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰے کی خُوشنودی و قُرب حاصل ہوتا ہے۔آئیے ! سُنَّتوں پرعمل کاجذبہ بڑھانے کےلئے ایک واقعہ سنتی ہیں :چنانچہ

سنّت پر عمل کی برکت سے مغفرت ہوگئی