Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

ہے۔(ابوداود،کتاب الادب، باب في المعاریض،۴/۳۸۱،حدیث:۴۹۷۱)٭جُھوٹ ایمان کے مُخالِف ہے۔(مسند احمد، مسند ابي بکر الصدیق،۱/۲۲،حدیث:۱۶)٭لوگوں کوہنسانے کےلیےجھوٹ بولنے والے کیلئے بربادی ہے۔(ترمذی، کتاب الزھد،باب ماجاء من تکلم بالکلمۃالخ ،۴/۱۴۲،حدیث:۲۳۲۲)٭لوگوں کو ہنسانے کےلیے جھوٹ بولنے والا دوزخ کی اِتنی گہرائی میں گِرتا ہے جوآسمان و زمین کے درمیانی فاصلے سے زِیادہ ہے۔(شعب الایمان،باب في حفظ اللسان،۴/۲۱۳،حدیث:۴۸۳۲)٭جھوٹ بولنے سے مُنہ کالا ہوجاتاہے۔ (شعب الایمان،باب في حفظ اللسان،۴/۲۰۸،حدیث:۴۸۱۳)٭جھوٹی بات کہنا کبیرہ گُناہ ہے۔(معجم کبیر،۱۸/۱۴۰،حدیث:۲۹۳ ملخصاً) ٭جُھوٹ بولنا مُنافِق کی نشانیوں میں سے ایک نِشانی ہے۔(مسلم،کتاب الایمان،باب خصال المنافق،ص۵۳،حدیث:۲۱۰)٭جھوٹ بولنے والےقِیامت کے دن،اللہکریم کے نزدیک سب سے زِیادہ ناپسندیدہ اَفراد میں شامِل ہوں گے۔(کنز العمال،کتاب المواعظالخ باب الثانی فی الترہیبات،جز۲،۲/۳۹،حدیث:۴۴۰۳۷)

میں جُھوٹ نہ بولوں کبھی گالی نہ نِکالوں                      اللہ مَرَض سے تُو گُناہوں کے شِفا دے

(وسائلِ بخشش مرمَّم، ص۱۱۵)

جھوٹ بولنا مؤمن کی شان نہیں

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! معلوم ہوا کہ سچ اللہ پاک اور آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں سب سےپسندیدہ اورجھوٹ بولنا انتہائی ناپسندیدہ عادت ہے مگر ہماراآج کا معاشرہ شاید جھوٹ کے بغیر کوئی کام کرنےکو تیار نہیں ،ہمیں تو پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارک عادات کو اپناناچاہئے تھا،مگر افسوس کی بات ہے کہ ہم آج جھوٹ بولنے میں فخر محسوس کرتی ہیں   گھر میں ہوں تو جھوٹ، سہیلیوں کی محفل میں ہوں تو جھوٹ، استاد ہیں تو تعلیمی ادارے میں جھوٹ، طالبِ علم ہیں تو اپنی