Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay 12th-Shab-1441

خوش نصیبوں کے لبوں پر نعتوں اور دُرود و سلام جاری ہوجاتا ہے،عاشقانِ رسول اپنے گھر،اپارٹمنٹس، گلیاں،محلے،مکانات، دکانیں اور بازار سجاتے ہیں،اجتماعِ مِیلاد و محافلِ نعت سے آنے والی صَلِّ عَلٰی کی صدائیں کانوں میں رس گھولتی ہیں،ایسا کیوں نہ ہو کہ اس مبارَک مہینے میں وہ نوروالے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَتشریف لائےکہ٭ جن کے نور سے یہ کائنات روشن ہے،٭جن کے نور سے زمین و آسمان روشن ہیں،٭جن کے نور سے سورج اور چاند کو روشنی ملی،٭جن کےنور سے تاروں اور کہکشاؤں میں روشنی ہے،٭جن کے نور سے اندھیرے ختم ہوئے،٭جن کے نور سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے، ٭جن کے نور سے بھٹکوں کو  ہدایت ملی اور وہ بھٹکے ہوئے لوگ اس نور والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نور کی خیرات پاکر چاند تارے بن کر خود نُور کی روشنیاں بانٹنے لگے۔وہ نوروالے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بارہ (12)رَبِیْعُ الْاَوَّل کے مہینے میں  اس کائنات میں تشریف لائے۔

اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر بارہ (12)رَبِیْعُ الْاَوَّل  کی مُقدّس نورانی رات نصیب فرمائی۔٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں رحمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی۔٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جو تمام راتوں کی سردار ہے،٭ آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں  مکانِ آمنہ سے ایسا  نور چمکا جس سے مشرق و مغرب روشن (Bright) ہو گئے، ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں اللہ پاک کے حکم سے فِرشتوں کے سردار جبرئیلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام نے مشرق و مغرب اور خانَۂ کعبہ پر جھنڈے نصب کئے۔٭ آج کی رات وہ عظیم رات ہے کہ جس میں اللہ  پاک کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری پراِیران کے بادشاہ کِسریٰ کے محل پر زلزلہ آیا اور اس کے محل میں دراڑیں پڑ گئیں، ٭آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس میں اِیران کا ایک ہزار(1000)سال سے جلنے والا مقام خود بخود بُجھ گیا۔٭ آج کی رات وہ عظیم رات ہے جس