Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔معلوم ہوا! ایمانیات اور کُفریات کے بارے  میں معلومات حاصِل کرنا ہر مسلمان کیلئے ضروری  ہے کہ کہیں شیطان ایمان ضائع نہ  کروادے ۔اس سلسلے میں امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب“اور رسالہ ”برے خاتمے کے اسباب“کا مطالعہ (Study) کرنا نہایت مفید ہے۔

بیان کردہ  روایت میں عِلْمِ دین کی ان طالبات کےلئے بھی نصیحت  کا سبق موجود  ہےجو معمولی سی مجبوری یا سُستی کے سبب یا تو عِلْمِ دین حاصل ہی نہیں کرتیں یا اپنی پڑھائی کی چُھٹّیاں کر لیتی ہیں اور اس بات کی بالکل پروا نہیں کرتیں کہ ان کے اس عمل کی وجہ سےا ن کا اپنا کتنا بڑا نقصان ہوتا اور شیطان کتنا خوش ہوتا ہے!

اِسی طرح سُنّتوں بھرے اجتِماعات سے  سُستی کرنے والیوں کیلئے بھی اِس روایت میں نصیحت کی بہت سی باتیں موجود ہیں۔اللہ کریم ہمیں ایمان کی حفاظت کی سوچ و فکر اور نیکیوں سے سچی پکی مَحَبَّت نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

عظیم ہیں وہ لوگ

            پیاری پیاری اسلامی بہنو! بلا شبہ وہ اسلامی بہنیں عظیم ہیں جنہیں اللہ کریم نے علم کی دولت عطا فرمائی اور وہ اسلامی بہنیں بھی خوش قسمت ہیں جنہیں اللہ پاک نے عِلْمِ دین سیکھنے کا موقع اور جذبہ فراہم کیا اور وہ اس موقع سے پورا پورا فائدہ اُٹھاتے ہوئے عِلْمِ دین حاصل کرنے میں مصروف رہتی ہیں۔مثلاً کوئی جامعۃ المدینہ للبنات میں عالمہ بننےکے ذریعے، کوئی مدرسۃ المدینہ بالغات  میں پڑھ  کر،کوئی سنتوں